ہر دل پسند شیر خرما بنائیں

اپ ڈیٹ 24 جون 2017
—فائیل فوٹو
—فائیل فوٹو

ویسے تو شیر خرما پاکستان بھر میں خصوصی مواقع کے علاوہ بھی تیار ہوتا ہے، مگر ملک بھر میں میٹھے کھانے زیادہ تر برکتوں اور رحمتوں کی راتوں اور دنوں کے مواقع پر تیار ہوتے ہیں، جیسے لیلت القدر اور شب قدر جیسے مواقع پر میٹھے کھانے زیادہ بنتے ہیں۔

شیر خرما جہاں لیلت القدر کو ملک بھر میں بنایا جاتا ہے، وہیں اسے عید کے مواقع اور دیگر دنوں میں بھی تیار کیا جاتا ہے۔

شیر خرمے کو تمام میٹھے کھانوں پر فوقیت حاصل ہے، کیوں کہ اس میں ایک ساتھ دودھ، سویوں اور ڈرائی فروٹ کا مزہ ہوتا ہے۔

شیر خرما تیار کرنا نہایت آسان، اور منٹوں کا کام ہے۔

اجزاء

چھوارے 200 گرام (گٹھلیاں نکال کر چھوٹے ٹکڑیں کردیں)

ثابت کھوپرا 150 گرام (چھوٹے ٹکڑیں کرلیں)

کشمش 50 گرام

پستہ 50 گرام (چاہیں تو ٹکڑے کرلیں)

بادام 50 گرام (چاہیں تو ٹکڑے کرلیں)

دیگر ڈرائی فروٹ ڈالنا چاہیں بھی آپ کی مرضی

چھوٹی الائچی 8 عدد

دودھ ایک کلو

سویاں 250 گرام

چینی حسب ذائقہ

کوکنگ آئل/ گھی 150 سے 200 گرام

ترکیب

سب سے پہلے پانی میں سویاں ابال کر ایک طرف رکھ دیں، ابلی ہوئی سویوں پر تھوڑا سا آئل ڈال دیں۔

تمام میوہ جات کو ایک برتن میں کوکنگ آئل/ گھی کے ساتھ بھن لیں۔

جب میوہ نرم ہوجائے تو اس میں سویاں ڈال کر تھوڑی سی چینی کے ساتھ ہلکا سا بھن لیں۔

آخر میں دودھ ڈال کر تھوڑی سی چینی ملاکر اس وقت تک پکائیں، جب تک دودھ اورسویاں مل نہ جائیں۔

جب تمام دودھ تھوڑی مقدار میں رہ جائے تو شیر خرما پلیٹوں میں نکال کر نوش فرمائیں۔

تبصرے (0) بند ہیں