میاں بیوی کی محبت درد میں کمی لانے کیلئے کافی

22 جون 2017
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

جسمانی تکلیف کے دوران اپنے شریک حیات کا ہاتھ تھام لینا حالت میں کافی حد تک بہتری لاسکتا ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

کولوراڈو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شریک حیات کا ہاتھ تھامنے سے دونوں کے سانس لینے اور دل کی دھڑکن کی لے ایک ہوجاتی ہے جبکہ عدم اطمینان یا تکلیف کا احساس غائب ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں : شادی ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند؟

تحقیق کے دوران کئی جوڑوں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ جب شریک حیات نے ہاتھ تھاما تو تکلیف کی شدت میں کمی آگئی۔

تحقیق کے مطابق میاں بیوی کے ہاتھ تھامنے سے دماغ کا وہ حصہ متحرک ہوجاتا ہے جو کہ درد، ہمدردی اور دل کے افعال سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شادی کے 8 حیران کن طبی فوائد

محققین کا کہنا تھا کہ جوڑے کے درمیان جتنی محبت ہوگی، اتنا ہی ہاتھ پکڑنے کا درد پر مثبت اثر ہوگا۔

اس سے قبل کئی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے جب لوگ کوئی جذباتی فلم دیکھتے یا اکھٹے گانا گاتے ہیں، تو ان کے دل کی دھڑکن اور نظام تنفس ایک جیسے ہوجاتے ہیں۔

یہ پہلی تحقیق ہے جس میں میاں بیوی کے محض ہاتھ تھامنے اور تکلیف میں کمی پر روشنی ڈال ی گئی ہے۔

محققین کے مطابق اس سے توقع ہے کہ بغیر ادویات کے درد میں کمی لانے کے آپشنز میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ دماغی تحریک کے حوالے سے وہ مزید نتائج مستقبل میں پیش کریں گے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں