واٹس ایپ اس وقت دنیا کے مقبول ترین چیٹنگ میسنجر ہے مگر اب وہ کچھ ایسا کرنے جارہا ہے جو اب تک کسی اور سروس میں دستیاب نہیں۔

اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ نے اس پر تصاویر، جی آئی ایف یا پی ڈی ایف فائل تو دوستوں کو بھیجی ہوں گی مگر اس میں Rar، APK یا دیگر ٹائل کی فائلیں شیئر نہیں کی جاسکتیں۔

مگر بہت جلد ایسا نہیں رہے گا۔

جی ہاں واقعی واٹس ایپ میں ایسا فیچر دیا جارہا ہے جو ابھی کسی اور چیٹنگ سروس میں دستیاب نہیں۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ میں چھپا یہ فیچر آپ نے دیکھا؟

واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں اس فیچر کو رکھا گیا ہے جس میں ہر فارمیٹ کی فائلز کو صارفین ایک دوسرے کو بھیج سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت اینڈرائیڈ فون میں 100 ایم بی تک کی فائل جبکہ آئی او ایس میں 125 ایم بی فائل کو بھیجا جاسکے گا۔

اور ہاں ابھی تک واٹس ایپ تصاویر اور ویڈیوز کو بھیجنے سے قبل کمپریس کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ان کا معیار بھی متاثر ہوتا ہے اور پکسل پھٹ جاتے ہیں۔

تاہم اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ہائی کوالٹی تصاویر اور ویڈیوز کو ایک دوسرے سے شیئر کرسکیں گے یا یوں کہہ لیں کہ وہ کمپریس نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آپ کے اینڈرائیڈ فون کے بہترین خفیہ فیچرز

تاہم اس نئے فیچر کے ذریعے فل ایچ ڈی یا فور کے ویڈیو فائلز کو بھیجا نہیں جاسکے گا کیونکہ ان کا سائز کافی زیادہ ہوتا ہے۔

اس وقت یہ فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور توقع کی جاسکتی ہے کہ بہت جلد اسے عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

انور علی Jun 24, 2017 12:04am
Telegram یہ سروس بہت عرصہ پہلے سے دے رہا ہے۔