فلمی شائقین کو سلمان خان کی جس فلم کا انتظار تھا، اسے 23 جون کو بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کردیا گیا، اس فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا۔

بولی وڈ سلطان سلمان خان کی اس فلم کو ہندوستان کی 5 ہزار 500 سینما گھروں کی زینت بنایا گیا، جب کہ اطلاعات کے مطابق سینما گھروں کی ٹکٹیں پہلے ہی بک ہوچکی تھیں۔

باکس آفس پر نظر رکھنے والے فلمی ناقدین کے مطابق سلو بھائی کی یہ فلم پہلے ہی ہفتے 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی 'ٹیوب لائٹ' ہولی وڈ فلم کی نقل؟

اس سے پہلے سلمان خان کی سلطان اور بجرنگی بھائی جان بھی کم وقت میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی تھیں۔

ٹیوب لائٹ میں سلمان خان کے ساتھ پہلی بار چینی اداکارہ zho zho کام کر رہی ہیں، جب کہ اس فلم میں ان کے بھائی سہیل خان بھی ان کے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹیوب لائٹ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث 1962 میں لگنے والی جنگ کی کہانی پر بنائی گئی ہے، جب کہ اس فلم کی پروموشن کے وقت سلمان خان کی جانب سے جنگ اور فوج کی مخالفت کے باعث انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان، سلمان خان کی 'ٹیوب لائٹ' میں شامل

فلم کی پروموشن کے وقت سلمان خان کا کہنا تھا کہ’ جنگ کے وقت ہندوستانی فوجی جرنیلوں کو ہی آگے کرنا چاہئیے، تاکہ انہیں احساس ہو کہ گولی کی آواز کیا ہوتی ہے۔

ٹیوب لائٹ میں راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گانا فلم ریلیز ہونے سے پہلی ہی ہٹ ہوگیا تھا، اب امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم سلو بھائی کی دیگر فلموں کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں