آج کل بیشتر اسمارٹ فونز میں ایک نیا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے اور وہ ہے بیک پر دو کیمرے۔

اگرچہ یہ رجحان بہت زیادہ منفرد تو نہیں قرار دیا جاسکتا مگر اب اسے زیادہ تیزی سے پسند کیا جارہا ہے۔

یہاں چند ایسے فونز کا ذکر کیا گیا ہے جن میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کو دیا گیا ہے اور ان کی تعداد کو دیکھ کر لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں یہ فیچر اسمارٹ فونز سے غائب ہونے والا نہیں۔

مزید پڑھیں : موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کی گئی بہترین ڈیوائسز

ویسے تو ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے مگر یہاں وہ فونز دیئے گئے ہیں جو پاکستان میں باآسانی دستیاب ہیں یا جلد فروخت کے لیے پیش کردیئے جائیں گے۔

ون پلس فائیو

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

ون پلس آئی فون یا سام سنگ گلیکسی ایس سیریز کے مقابلے میں کافی سستا ہے اور انتہائی تیز پراسیسر کے ساتھ 18 گھنٹے بیٹری لائف کے ساتھ ہے۔ اس کے ڈوئل کیمرے میں ٹیلی فوٹو لینس موجود ہے جو کہ معیار کو گھٹائے بغیر زوم کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ایل جی - جی سکس

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

ایل جی کے رواں سال کے فلیگ شپ فون میں بھی ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ایک اسٹینڈرڈ 13 میگا پکسل کا ہے جبکہ دوسرا 13 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینس ہے، جس سے آپ ہر فریم میں زیادہ بڑے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرسکتے ہیں۔

آئی فون سیون پلس

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

یہ ایپل کا پہلا فون ہے جس میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا جبکہ واٹر ریزیزٹنٹ بھی ہے، اس فون سے آپ Bokeh ایفیکٹ تصاویر لے سکتے ہیں، جبکہ پورٹریٹ شاٹس بھی اچھے آتے ہیں۔

ہیواوے آنر-8 اور 8پرو

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

5.2 انچ کا آنر ایٹ اور 5.7 انچ کے آنر ایٹ پرو دونوں میں بارہ، بارہ میگاپکسل کے دو کیمرے بیک پر دیئے گئے ہیں، جن کا رزلٹ کافی مناسب اور قیمت بھی آئی فون کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

شیاومی می سکس

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس فون کی خص بات کم قیمت میں مہنگے ترین برانڈز جیسے فیچرز کی فراہمی ہے جن میں ڈوئل کیمرہ بھی شامل ہے۔ کمپنی تو دعویٰ ہے کہ یہ ایسا فون ہے جو کہ بہتر سے بہترین ڈیوائس کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

ایسنشل فون

فوٹو بشکریہ ڈیلی انڈیپنڈنٹ
فوٹو بشکریہ ڈیلی انڈیپنڈنٹ

اینڈرائیڈ کے بانی کا تیار کردہ ایسنشل (Essential) فون ابھی فروخت کے لیے تو پیش نہیں ہوا مگر اس میں موجود ڈوئل کیمرے اور بیزل لیس ڈسپلے کی کافی تعریفیں سننے میں آرہی ہیں۔

ایل جی وی-20

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

جی سکس کی طرح وی 20 میں بھی دوسرا کیمرہ وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ ہے، جبکہ فرنٹ کیمرے میں بھی یہ فیچر دیا گیا ہے، تو آپ کو ہاتھ آگے بڑھا کر گروپ فوٹو لینے کی زحمت نہیں کرنا پڑتی۔

ہیواوے آنر سکس ایکس

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

اگرچہ اس میں اینڈرائیڈ کا پرانا آپریٹنگ سسٹم موجود ہے مگر ہیواوے کا یہ فون سب سے سستا ڈوئل کیمرہ فون بھی سمجھا جاتا ہے، جس میں متعدد ایڈوانس کیمرہ ٹولز موجود ہیں۔

ہیواوے پی ٹین

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

ہیواوے کا یہ فلیگ شپ فون بہترین کیمرے کے ساتھ ہے، کمپنی نے اس حوالے سے دیگر کمپنیوں سے بھی شراکت کی تاکہ کیمرے کو سب سے بہتر بنایا جاسکے، تاہم یہ کافی مہنگا فون ہے۔

ہیواوے آنر سکس پلس

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

یہ چینی کمپنی لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں اپنے تمام فونز کو ڈوئل کیمرے کے ساتھ ہی پیش کرے گی، یہ بھی اچھی اسکرین، طاقتور پراسیسر اور اچھے آٹھ میگا پکسلز کے ڈوئل کیمروں کے ساتھ ہے، تاہم اس کی خامی کافی پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی موجود ہے یعنی اینڈرائیڈ 4.4.2 کٹ کیٹ۔

ہیواوے پی نائن

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

لائیسا برانڈ کیمرے کے ساتھ یہ فون فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے کافی اچھا ہے، تاہم یہ بھی کافی مہنگا فون ہے اور اس کا ڈسپلے ریزولوشن بھی بہت زیادہ اچھا نہیں۔

ایل جی جی فائیو

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

ایل جی کے اس فون میں بھی وائید اینگل کیمرہ دیا گیا ہے مگر اس کے ساتھ آپ مختلف ایسیسریز کا اضافہ کرکے بھی کیمرے کو زیادہ بہتر بناسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایل جی جی 5 بالکل مختلف اسمارٹ فون

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں