اگر تو آپ موبائل فونز پر یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے عادی ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد اس کا معیار بہت اچھا ہونے والا ہے۔

اپنی ڈیسک ٹاپ سائٹ کو ری ڈیزائن کرنے کے بعد (جسے جلد متعارف کرایا جائے گا)، اب یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد موبائل ایپ کے لیے ایک اپ ڈیٹ پیش کرنے والی ہے۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس

یہ نئی یوٹیوب دیگر فارمیٹس کے ویڈیو شاٹ کو بہتر سپورٹ فراہم کرے گی، یعنی اب صارفین ورٹیکل ویڈیو بنائیں یا ہورزینٹیکل، یوٹیوب ایپ پر وہ پہلے سے زیادہ بہتر نظر آئے گی۔

اس ایپ میں سافٹ وئیر خود ویڈیو کو درست طریقے سے دکھانے میں مدد دے گا اور ویڈیوز کو خودکار طور پر ایڈجسٹ کرے گا۔

یہ تبدیلی موبائل اور اسمارٹ فون سے ویڈیو بنانے کے رجحان کو مدنظ رکھ کر کی جارہی ہے کیونکہ اب بیشتر افراد ان کو ہی استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اب پاکستانیوں کے لیے یوٹیوب سے پیسے کمانا ممکن

اسی طرح نئے شیئرنگ فیچر کو صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا جس میں میسجنگ جیسا تجربے کو یوٹیوب ایپ کا حصہ بنادیا جائے گا۔

یعنی اب یوٹیوب پر رہتے ہوئے بھی لوگوں سے چیٹ کی جاسکے گی جبکہ فرینڈز رئیپلائی کے ساتھ اپنی ویڈیوز شیئر کرسکیں گے۔

یوٹیوب کو توقع ہے کہ میسجنگ کے ساتھ صارفین کا اس ایپ پر گزارے جانے والا وقت مزید بڑھے گا اور وہ دیگر حریف نیٹ ورکس جیسے ٹوئٹر، اسنیپ چیٹ اور فیس بک کے مقابلے میں گوگل کی اس ایپ کو ترجیح دیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت ہر ماہ ڈیڑھ ارب سے زائد افراد یوٹیوب ایپ کو استعمال کرتے ہیں جبکہ یوٹیوب کے ذریعے ہی گوگل سوشل نیٹ ورکس کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتا ہے، جس میں اب تک اسے ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں