’سلطان‘ کے نام ایک اور ایوارڈ

24 جون 2017
سلمان خان نے فلم ’سلطان‘ میں پہلوان کا کردار ادا کیا — فوٹو/ فائل
سلمان خان نے فلم ’سلطان‘ میں پہلوان کا کردار ادا کیا — فوٹو/ فائل

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ 2016 کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی تھی جسے مداحوں سمیت تجزیہ کاروں کی بھی خوب داد موصول ہوئی، اب اس فلم کو چین کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے ایوارڈ سے بھی نواز دیا گیا۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سلطان‘ نے 20ویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

علی عباس ظفر کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان نے پہلوان کا کردار ادا کیا تھا، ان کے ہمراہ انوشکا شرما نے مرکزی اداکارہ کا کردار کیا۔

سلمان خان اور انوشکا شرما نے پہلی مرتبہ ایک سال فلم ’سلطان‘ میں کام کیا — فوٹو/ ٹوئٹر
سلمان خان اور انوشکا شرما نے پہلی مرتبہ ایک سال فلم ’سلطان‘ میں کام کیا — فوٹو/ ٹوئٹر

مزید پڑھیں: انتظار ختم، سلمان خان کی ٹیوب لائٹ ریلیز

اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار نے کہا کہ ’میں بہت پرجوش ہوں، شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا حصہ بننے میں بےحد فخر محسوس کررہا ہوں،

خیال رہے کہ عامر خان کی ’دنگل‘ کے چین میں شاندار کامیابی کے بعد رواں سال ’سلطان‘ بھی چین کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

سلمان خان کی نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ اس وقت سینما گھروں میں پیش کی جاچکی ہے، جسے ملا جھلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں