دنیا کے 10 چھوٹے ترین ممالک

دنیا کے 10 چھوٹے ترین ممالک



دنیا بھر میں دو سو سے زائد ممالک ہیں اور آپ نے ان میں سے بیشتر کا نام تو ضرور سنا ہوگا۔

مگر یہاں کچھ ایسی ریاستیں اور خطے بھی ہیں جن کے بارے میں بیشتر لوگ نہیں جانتے۔

مزید پڑھیں : وہ خوبصورت مگر خطرناک سیاحتی مقامات جو مسحور کردیں

یہ ریاستیں یا ملک رقبے میں بہت چھوٹے اور کئی جگہ تو چند افراد ہی رہائش پذیر ہوتے ہیں۔

یہاں ایسے ہی چھوٹے ترین ممالک کے بارے میں جانیں جن کی آبادی کو چھوٹے گاﺅں سے بھی کم ہوسکتی ہے۔

جمہوریہ پلاﺅ

فوٹو بشکریہ LuxTonnerre/flickr
فوٹو بشکریہ LuxTonnerre/flickr

یہ ملک تین سو سے زائد جزیروں پر مشتمل ہے اور زمین کے چند حیرت انگیز مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس کے برساتی جنگلات منفرد اقسام کے پودوں اور پرندوں سے بھرا ہوا ہے، اس ملک کا رقبہ 459 اسکوائر کلومیٹر ہے جبکہ یہاں کی آبادی 21 ہزار سے زائد ہے۔

نیووے

فوٹو بشکریہ sandwich/flickr
فوٹو بشکریہ sandwich/flickr

261.46 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر پھیلے ننھے سے جزیرے پر مشتمل اس ملک کی آبادی 1190 ہے جو کہ جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ہے۔ اس کا دارالحکومت درحقیقت ایک چھوٹا سا گاﺅں ہے جہاں چھ سو سے بھی کم افراد رہائش پذیر ہیں، مگر اس ملک کا اپنا ائیرپورٹ اور بس ایک ہی سپرمارکیٹ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی ثقافتی ورثے میں پاکستان کے 6 شاہکار

سینٹ کیٹز و ناویس

فوٹو بشکریہ Carolyn Sugg/flickr
فوٹو بشکریہ Carolyn Sugg/flickr

یہ امریکا کے قریب کیریبین جزائر پر مشتمل 261 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر پھیلا ملک ہے، جس کی آبادی پچاس ہزار سے زائد ہے۔ یہاں ڈھائی لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرکے کوئی بھی شہریت حاصل کرسکتا ہے جبکہ چار لاکھ ڈالرز کی جائیداد بھی یہاں کی شہریت دلوا دیتی ہے۔

پرنسپلٹی آف ہٹ ریور

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

یہ انتہائی چھوٹا ملک صرف 75 اسکوائر کلومیٹر پر واقع ہے جہاں تیس افراد مقیم ہیں، جو کہ آسٹریلیا میں اسی نام کے صوبے میں واقع ہے، لیونارڈ کیسلے نے اپنے اس فارم کو نئی خودمختار ریاست قرار دیا، حالانکہ کسی اور ملک نے اسے تسلیم نہیں کیا مگر پھر بھی یہاں کی اپنی کرنسی، مہریں اور پاسپورٹ وغیرہ ہیں۔

تووالو

فوٹو بشکریہ Michael Coghlan/flickr
فوٹو بشکریہ Michael Coghlan/flickr

اس ملک کا رقبہ تو صرف 26 اسکوائر کلومیٹر ہے مگر یہاں کی آبادی دس ہزار سے زائد ہے۔ یہ دنیا کے سب سے چھوٹے اور غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

ناورو

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

یہ دنیا کی سب سے چھوٹی آزاد جمہوریہ اور جزیرے پر مشتمل ریاست ہے، جس کا رقبہ 21 اسکوائر کلومیٹر جبکہ آبادی 9500 سے زائد ہے۔ یہاں کوئی دارالحکومت نہیں اور نہ ہی پبلک ٹرانسپورٹ نظر آتی ہے بلکہ سڑکوں پر لوگ اپنی گاڑیاں ہی چلاتے ہیں۔

پرنسپلٹی آف سیبورگا

فوٹو بشکریہ Principato di Seborga/flickr
فوٹو بشکریہ Principato di Seborga/flickr

پانچ اسکوائر کلومیٹر سے بھی کم رقبے کے اس ملک میں 312 افراد رہائش پذیر ہیں، یہ درحقیقت اٹلی کا ایک حصہ ہے جہاں ایک خاندان حکمرانی کررہا ہے۔ یہ غیرتسلیم شدہ ریاست تین افراد پر مشتمل فوج بھی رکھتی ہے، جن میں سے ایک وزیر دفاع اور دو سرحدی محافظ ہیں۔

جمہوریہ مولوسیا

فوٹو بشکریہ Molossia آفیشل ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ Molossia آفیشل ویب سائٹ

محض 0.055 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر مشتمل اس ملک کی آبادی صرف سات افراد پر مشتمل ہے، یہ امریکی ریاست نیوڈا میں کیون بوف نامی شخص نے قائم کی، جس کا اپنا ترانہ اور جھنڈا بھی ہے۔ یہاں سنگین جرائم پر سزائے موت بھی دی جاسکتی ہے جبکہ اپنے پاسپورٹ اور خلائی پروگرام بھی ہے۔

Sovereign Military Order of Malta

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

ویٹیکین سٹی سے ہٹ کر روم کے اندر ایک اور ننھی ریاست بھی قائم ہے، جس کا رقبہ تو صرف 0.012 اسکوائر کلومیٹر ہے مگر یہاں ایک لاکھ سے زائد افراد مقیم ہیں، اس نے تین عمارات پر قبضہ کیا ہوا جن میں سے دو روم میں جبکہ ایک مالٹا میں ہے۔ اس کی اپنی کرنسی، مہریں، ویب سائٹ اور پاسپورٹس ہیں۔

پرنسپلٹی آف سی لینڈ

فوٹو بشکریہ Ryan Lackey/flickr
فوٹو بشکریہ Ryan Lackey/flickr

اگر یہ کہا جائے کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹا ملک ہے تو غلط نہیں ہوگا، اس غیر تسلیم شدہ ملک کا رقبہ محض 0.004 اسکوائر کلومیٹر ہے اور یہاں 27 افراد مقیم ہیں، یہ برطانیہ کے ساحل سے چھ میل دور واقع ایک سمندری پلیٹ فارم ہے، جہاں ایک خودساختہ شہزادہ رجنٹ حکمرانی کرتا ہے اور اس ریاست کی ویب سائٹ سے کوئی بھی چند سو پاﺅنڈ کا خرچہ کرکے اپنے لیے نواب، بیرن یا ڈیوک کا خطاب حاصل کرسکتا ہے۔