ذیابیطس کا شمار دنیا کے بڑے اور موذی مرض میں ہوتا ہے، جس وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ذیابیطس کا علاج یقینا دنیا میں موجود ہے، تاہم اگر اس موضی مرض کو قدرتی اجزاء سے کنٹرول کیا جائے تو نہ صرف پیسے کے خرچ سے بچا جاسکتا ہے، بلکہ اس سے صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کچھ پھل ایسے بھی ہیں، جو ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، ایسے پھل نہ صرف ذیابیطس بلکہ بڑھتے وزن کو بھی کم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

سائنس جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق کم سے کم 11 ایسے پھل ہیں، جو ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، کیوں کہ ان میں شگر کی مقدار انتہائی کم پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس کی 10 خاموش علامات

ماہرین کے مطابق بہت سارے میٹھے پھلوں میں شگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، تاہم کچھ پھل ایسے بھی ہیں، جو شگر کی کم مقدار کے باعث ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

لیموں

لیموں میں جہاں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے، وہیں ایک لیموں میں صرف ایک گرام شگر ہوتی ہے۔

رس بیریز

ماہرین کے مطابق رس بیریز کے ایک کپ میں صرف 5 گرام شگر ہوتی ہے۔

اسٹرابیری

اس پھل میں بھی وٹامن سی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے، مگر اس میں بھی شگر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

بلیک بیری

اگر بلیک بیریز کا جوس بنایا جائے تو، ان سے بنے جوس کے گلاس میں صرف 7 گرام شگر ہوگی، جو انتہائی کم مقدار ہے۔

کیوی

مزید پڑھیں: ذیابیطس ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 میں کیا فرق ہے؟

دکھنے میں چیکو کی طرح انڈے کی سائز کے اس پھل میں بھی وٹامن سی ہوتی ہے، مگر ایک کیوی میں صرف 6 گرام شگر ہوتی ہے۔

چکوترا

کھانے میں میٹھا ذائقہ دینے والے چکوترے میں بھی شگر کی مقدار کم ہوتی ہے، ایک درمیانے سائز کے چکوترے میں صرف 9 گرام شگر ہوتی ہے۔

ناشپاتی

ناشپاتی میں حیران کن طور بہت ہی کم مقدر میں شگر پائی جاتی ہے، ایک ناشپاتی میں صرف ایک گرام شگر ہوتی ہے، یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

تربوز

تربوز تو ہوتا ہی میٹھا ہے، اور اگر میٹھا نہ ہو تو وہ ذائقہ ہی نہیں دیتا، لیکن اس میں بھی شگر کم پائی جاتی ہے، مگر دیگر پھلوں کے مقابلے اس میں شگر کچھ زیادہ ہوتی ہے، تربوز کے جوس کے ایک گلاس میں 10 فیصد شگر ہوتی ہے۔

خربوزہ

یہ بھی میٹھا ہی ہوتا ہے، مگر اس میں بھی شگر کی مقدار کم ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق اس پھل کا شمار بھی ذیابیطس دوست پھلوں میں ہوتا ہے، مگر وہ مریض جن کا شگر لیول بہت زیادہ ہو، انہیں خربوز اور تربوز کو کم استعمال کرنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس کی علامات اور بچاؤ کی تدابیر

سنگترے۔ اورینج

سنگترے میں وٹامن سی اور کیلوریز کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، تاہم ان میں شگر بھی اچھی خاصی ہوتی ہے، ایک سنگترے میں 12 گرام تک شگر پائی جاتی ہے۔

آڑو

ماہرین کے مطابق آڑو کو بھی وہ مریض کم استعمال کریں، جن کا شگر لیول بہت ہی زیادہ ہو، ایک آڑو میں 12 گرام شگر ہوتی ہے۔

ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے معالج سے مشورے کے بعد ہی ان پھلوں کا زیادہ استعمال کریں، جو انہیں ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں