فخر پاکستان عبدالستار ایدھی کو گزرے ایک برس ہو گیا

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2017

معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی میں ایدھی وِلیج میں عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی گئی۔

عبدالستار ایدھی مرحوم کی قبر پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کا تمام دن تانتا بندھا رہا، جہاں سب نے مرحوم کی خدمات کا اعتراف کیا۔

اس موقع پر عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے والد کا مشن جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایدھی کا مشن زندہ: 'لگتا ہے وہ کبھی گئے ہی نہیں'

ایدھی سینٹر پشاور میں منعقد کی گئی قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب میں ایدھی رضاکاروں اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مسیحائے انسانیت کی پہلی برسی کے موقع پر کوئٹہ ایدھی ہوم میں بھی قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

ملتان میں سماجی تنظیم کے تحت معروف سماجی رہنما کو خراج پیش کیا گیا اور دولت گیٹ چوک میں عبدالستار ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

فیصل ایدھی، ان کے اہلخانہ، ایدھی سینٹر کا عملہ اور بچے عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں — فوٹو: آن لائن

لاہور میں ایک آرٹسٹ معروف سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی کا تصویری خاکہ بنا رہا ہے — فوٹو: آن لائن

لوگ عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں — فوٹو: آن لائن

مسلم لیگ (ن) کی رہنما ڈاکٹر عائشہ عبداللہ ملتان میں عبدالستار ایدھی کی یاد میں شمع روشن کر رہی ہیں — فوٹو: آن لائن

ملتان میں لوگ عبدالستار ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن کرکے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
ملتان میں لوگ عبدالستار ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن کرکے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی
فیصل ایدھی، ان کے اہلخانہ، ایدھی سینٹر کا عملہ اور بچے عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں — فوٹو: آن لائن
فیصل ایدھی، ان کے اہلخانہ، ایدھی سینٹر کا عملہ اور بچے عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں — فوٹو: آن لائن
حیدر آباد کے ایدھی سینٹر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد عبدالستار ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی

معروف سماجی کارکن کی پہلی برسی کے موقع پر خاتون ان کی قبر پر پھول ڈال رہی ہیں — فوٹو: آن لائن

حیدر آباد کے ایدھی سینٹر میں عبدالستار ایدھی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی — فوٹو: اے پی پی

ایدھی سینٹر کا عملہ اور بچے عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں — فوٹو: آن لائن