ایک چھینک نے سیلفی کو وائرل کردیا

10 جولائ 2017
— فوٹو بشکریہ جوڈ جیسپر/ریٹیٹ
— فوٹو بشکریہ جوڈ جیسپر/ریٹیٹ

لوگ سیلفیاں تو لیتے رہتے ہیں اور کچھ تصاویر وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

مگر اس خاتون نے اپنی حیرت انگیز سیلفی سے لوگوں کو چیخنے پر مجبور کردیا اور اگر اس کی وضاحت نہ کی جائے تو لگتا ہے کہ اس پر ہارر فلموں کی طرح کسی قسم کے آسیب نے قبضہ کیا ہوا۔

یہ چونکا دینے والی تصویر سماجی رابطے کی سائٹ ریڈیٹ پر ایک صارف جوڈ جیسپر نے شائع کی۔

مزید پڑھیں : ایک سیلفی کیلئے ٹام کروز نے زندگی داؤ پرلگادی

انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی گرل فرینڈ اسمارٹ فون کے ایک فیچر کو آزمانا چاہتے تھے جو کہ پینورامک سیلفی کا تھا۔

اس فیچر کو آزمانے کے لیے لوگون کو ایک پوزیشن پر رکنا ہوتا ہے یا حرکت نہیں کرنی ہوتی۔

تاہم اس خاتون کو سیلفی لیتے ہوئے چھینک آگئی اور اس کا نتیجہ کسی ہارر فلم کے منظر میں بدل کر رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سانپ کی طرح ہاتھ پر لپٹ جانے والا سیلفی کیمرہ

جیس آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ اس خاتون کے دو سر تصویر میں نظر آرہے ہیں اور فوٹو ایڈیٹنگ کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک چھینک کی وجہ سے ہوا۔

تاہم تصویر کے پوسٹ ہونے پر لوگوں کے کمنٹس کی بھرمار ہوگئی جن کا خیال تھا کہ اس کاتون نے کوئی ماسک لگا رکھا ہے۔

دیگر کے خیال میں اس خاتون پر کسی قسم کے آسیب نے قبضہ کر رکھا ہے اور کیمرے نے اسے ظاہر کردیا ہے۔

مگر جیسا بتایا جا چکا ہے کہ یہ چھینک کا نتیجہ ہے اور اس جوڑے کے لیے تو انتہائی یادگار قسم کی تصویر بن گئی ہے جو اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں