جاپان میں جنگ کے متاثرین کیلئے لالٹین فیسٹیول

14 جولائ 2017

جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہر سال جولائی میں میٹاما ماتسوری فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں جنگوں میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے لالٹین جلائی جاتی۔

اس فیسٹیول میں 30 ہزار سے زائد لالٹینوں کی نمائش ہوتی ہے۔

یہ فیسٹیول ہر سال ٹوکیو میں موجود یاسوکونی مزار (yasukuni) میں 13 سے 15 جولائی تک منعقد ہوتا، جہاں موجود اسٹالز سے مزار تک کے رستے کے درمیان لالٹینوں کو سجایا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: روشنیوں کا میلہ

یہاں پر آنے والے افراد کے لیے ان لالٹینوں کے علاوہ فوڈ اسٹالز بھی توجہ کا مرکز بنتے، جن پر جاپان کا بہترین کھانا پیش کیا جاتا۔

اس فیسٹیول کی سب سے بہترین بات یہاں موجود افراد کی ڈریسنگ بھی ہے۔

لالٹین کے اس فیسٹیول کو جاپان کا سب سے بڑا ثقافتی ایونٹ مانا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میٹاما ماتسوری فیسٹیول کے علاوہ جاپان کے شمسی کیلنڈر کے مطابق ہر سال اگست میں بھی ہزاروں لالٹین کے ساتھ اوبن یاسومی نامی فیسٹیول منعقد کیا جاتا جہاں لوگ اکھٹے ہوکر اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

اس انداز کی لالٹینوں کا فیسٹول جاپان میں اگست میں بھی معنقد کیا جاتا — فوٹو/ اے ایف پی
اس انداز کی لالٹینوں کا فیسٹول جاپان میں اگست میں بھی معنقد کیا جاتا — فوٹو/ اے ایف پی
فیسٹیول میں لالٹینوں کے علاوہ لوگوں کے کاسٹیومز بھی توجہ کا مرکز بنتے — فوٹو/ اےایف پی
فیسٹیول میں لالٹینوں کے علاوہ لوگوں کے کاسٹیومز بھی توجہ کا مرکز بنتے — فوٹو/ اےایف پی
خواتین ان دلچسپ لالٹینوں کے آگے سیلفی لینا کبھی نہیں بھولتی — فوٹو/اے ایف پی
خواتین ان دلچسپ لالٹینوں کے آگے سیلفی لینا کبھی نہیں بھولتی — فوٹو/اے ایف پی
اسٹالز سے مزار کے رستے کے درمیان لالٹین سجائی جاتی ہیں — فوٹو/اے ایف پی
اسٹالز سے مزار کے رستے کے درمیان لالٹین سجائی جاتی ہیں — فوٹو/اے ایف پی
ان لالٹینوں پر جاپانی زبان میں بھی کچھ تحریر ہوتا ہے — فوٹو/ اے ایف پی
ان لالٹینوں پر جاپانی زبان میں بھی کچھ تحریر ہوتا ہے — فوٹو/ اے ایف پی
اس فیسٹیول میں ہر سال بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے — فوٹو/ اے ایف پی
اس فیسٹیول میں ہر سال بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے — فوٹو/ اے ایف پی
لالٹین کے اس فیسٹیول کو جاپان کا سب سے بڑا ثقافتی ایونٹ مانا جاتا ہے — فوٹو/ اے ایف پی
لالٹین کے اس فیسٹیول کو جاپان کا سب سے بڑا ثقافتی ایونٹ مانا جاتا ہے — فوٹو/ اے ایف پی