صنم بلوچ نے 31 بہاریں دیکھ لیں

14 جولائ 2017
صنم بلوچ 14 جولائی کو اپنی سالگرہ مناتی ہیں—فوٹو: فیس بک
صنم بلوچ 14 جولائی کو اپنی سالگرہ مناتی ہیں—فوٹو: فیس بک

پاکستانی اداکارہ، ہوسٹ اور ماڈل صنم بلوچ نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں، انہوں نے 14 جولائی کو اپنی سالگرہ منائی۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مارننگ شو کی میزبان 14 جولائی 1986 کو پیدا ہوئیں، انہوں نے صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں واقع سندھ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔

صنم بلوچ نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کی زندگی پر بننے والی فلم ’ایک تھی مریم‘ میں بھی کام کیا۔

صنم بلوچ مارننگ شو کرنے کے علاوہ ڈراموں میں بھی کام کرتی ہیں، ان دونوں وہ تیری رضا کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

###### یہ بھی پڑھیں: صنم بلوچ کا استخارہ

اداکار عبداللہ فرحت اللہ سے 2013 میں شادی رچانے والی صنم بلوچ نے اے آر وائی سے قبل ہم ٹی اور سماء ٹی وی پر بھی مارننگ شوز کیے۔

صنم بلوچ نے اپنے کیریئر کا آغاز سندھی ٹی وی چینلوں سے کیا، وہ پہلی بار سندھی گیتوں میں ماڈلنگ کرتی نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: صنم بلوچ خاص کردار کے لیے انکار نہ کرسکیں

خوبصورت چہرے کی وجہ سے صنم بلوچ نے جلد ہی شوبز میں اپنا نام بنایا، اور ماڈلنگ کے بعد انہوں نے سندھی ڈراموں اور ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی۔

صنم بلوچ نے فواد خان کے ساتھ ’داستان‘ اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ ’کنکر‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت دیگر ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

صنم بلوچ کو شوبز میں آئے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر چکا، جب کہ ان کی والدہ، بہن اور بھائی بھی شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنم بلوچ کا دلکش روپ

صنم بلوچ کی 31 ویں سالگرہ پر ان کو مداحوں نے انہیں ٹوئٹر اور فیس بک پر مبارکباد پیش کی، جب کہ اداکارہ نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں