بھارتی ریاست آسام میں سیلاب’پریانکا چوپڑا پرالزام‘

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2017
پریانکا چوپڑا ریاست آسام  کی سیاحت سے متعلق سفیر ہیں—فائل فوٹو
پریانکا چوپڑا ریاست آسام کی سیاحت سے متعلق سفیر ہیں—فائل فوٹو

بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں آسام سمیت دیگر ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے کم سے کم 49 افراد ہلاک، جب کہ 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب سے ریاست آسام کے 32 اضلاع متاثر ہوئے، اور لاکھوں خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے بھوک اور بیماری میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

سیلاب آنے، لوگوں کے ہلاک اور بے گھر ہونے کے بعد ریاست آسام کی ماڈل ماہیکا شرما نے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا آئیفا ایوارڈز میں کیوں شریک نہ ہوں گی؟

دہلی ٹائمز کی جانب سے کی جانے والی ٹوئیٹ میں ماہیکا شرما سے منسوب ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ ’پریانکا چوپڑا ان کے لیے انسپائریشن ہیں، مگر وہ اس وقت ان کے رویے سے مایوس ہیں‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس وقت پریانکا چوپڑا متاثرین کی مدد کرنے کی طاقت بھی رکھتی ہیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے متاثرین کے لیے سوشل میڈیا میں بھی ایک بیان تک جاری نہیں کیا۔

ماہیکا شرما کے نام سے ٹوئیٹ ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت نہ صرف وہ بلکہ وہ تمام لوگ جو آسام سے تعلق رکھتے ہیں وہ افسردہ ہیں۔

مزید پڑھیں: بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا حقیقت میں شرمیلی؟

خیال رہے کہ ماہیکا شرما نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اس وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا کیوں کہ پگی چوپس اس وقت ریاست آسام کی سیاحت سے متعلق خصوصی سفیر ہیں۔

ماڈل ماہیکا شرما کا تعلق ریاست آسام سے ہے، جو سیلاب آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایکٹو دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے سیلاب کی صورتحال اور متاثرین سے متعلق متعدد ٹوئیٹس کیں۔

سیلاب سے آسام کے 32 اضلاع متاثر ہوئے—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
سیلاب سے آسام کے 32 اضلاع متاثر ہوئے—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

یہ بھی پڑھیں: پریانکا ایوارڈز پر خوش

پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں ہونے کے باوجود ریاست آسام میں آنے والے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

پریانکا چوپڑا کو ریاستی حکومت نے 2016 میں سیاحتی سفیر مقرر کیا تھا۔

ریاست آْسام کے لوگوں کا خیال ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اداکارہ کو نہ صرف سیلاب متاثرین کے لیے آواز اٹھانی چاہئیے، بلکہ ان کی مدد کے لیے بھی آگے آنا چاہئیے۔

دوسری جانب پریانکا چوپڑا کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔

پگی چوپس 2016 میں سیاحت سے متعلق سفیر بنیں—فائل فوٹو
پگی چوپس 2016 میں سیاحت سے متعلق سفیر بنیں—فائل فوٹو

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں