ڈگری ملنے پر حسن علی کے انداز میں جشن

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2017
حسن علی وکٹ لینے کے بعد منفرد انداز میں اپنی کامیابی کا جشن مناتے ہیں جسے انہوں نے بم پھٹنے سے تعبیر کیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
حسن علی وکٹ لینے کے بعد منفرد انداز میں اپنی کامیابی کا جشن مناتے ہیں جسے انہوں نے بم پھٹنے سے تعبیر کیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار حسن علی اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت دنیا بھر میں مقبولیت تو حاصل کر چکے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کا جشن منانے کا انداز بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب ترین باؤلر وکٹ لینے کے بعد منفرد انداز میں اپنی کامیابی کا جشن مناتے ہیں جسے انہوں نے بم پھٹنے سے تعبیر کیا ہے۔

حسن علی اور ان کے انداز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب طلبا اپنی کامیابی کا جشن بھی اسی انداز میں منانے لگے ہیں۔

ایسا ایک منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک طالبعلم نے گریجویشن مکمل ہونے پر ڈگری ملنے کے موقع پر کامیابی کا جشن حسن علی کے انداز سے منایا اور ان کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

مذکورہ طالبعلم کے جشن منانے کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی بھا گئی جس نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں