آئیفا ایوارڈز کا شمار ہندوستان کے کامیاب ترین ایوارڈز میں کیا جاتا ہے، جس میں نامور ستارے شرکت کرتے، جہاں کئی کامیاب اور بہترین فلموں کے ساتھ ساتھ کارکردگی پر اعزازات دیئے جاتے ہیں۔

اس سال بھی آئیفا ایوارڈز کی شاندار تقریب جلد منعقد ہونے جارہی ہے، جس میں سلمان خان، کترینہ کیف، شاہد کپور جیسے کامیاب بولی وڈ ستارے شرکت کرتے نظر آئیں گے، تاہم دپیکا پڈوکون، شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ جیسے اداکار اس سال اس تقریب میں موجود نہیں ہوں گے۔

اگر رواں سال ہونے والے آئیفا ایوارڈز کی نامزدگیوں پر بات کی جائے تو، تو رنبیر کپور کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اور سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ سب سے آگے نظر آئی۔

مزید پڑھیں: آئیفا ایوارڈز: کون سی فلم، اداکار اور اداکارہ نامزد؟

تاہم آئیفا کی انتظامیہ نے ایسی کئی شاندار پرفارمنسز کو نظر انداز کردیا، جو ایوارڈ لینے کی حقدار ہیں۔

عامر خان کی فلم ’رنگل‘ 2016 کی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی
عامر خان کی فلم ’رنگل‘ 2016 کی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی

ایسے اداکاروں میں عامر خان موجود ہیں، جن کی فلم ’دنگل‘ نے دنیا بھر میں کئی نئے ریکارڈز بنائے۔

مانا کے عامر خان ایوارڈ شوز کا بائیکاٹ کرتے آرہے ہیں، تاہم ان کی فلم کو دیگر ایوارڈز کے لیے نامزد نہ کرنا یقیناً ایک غلط اقدام ہے۔

فواد خان کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کی گئی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا تھا
فواد خان کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کی گئی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا تھا

ایک پرفارمنس پاکستانی اداکار فواد خان کی بھی ہے، جسے آئیفا ایوارڈز میں نظرانداز کیا گیا، فواد خان نے 2016 میں فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں شاندار پرفارمنس دی، تاہم انہیں بھی بہترین معاون اداکار کے زمرے میں شمار نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئیفا ایوارڈز: کس نے کس کے ساتھ سفیر کیا؟

ان کے علاوہ اکشے کمار کو بھی آئیفا والے بالکل بھول گئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اکشے کمار کو ان کی فلم ’رستم’ کے لیے نینشل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، تاہم آئیفا میں نہ تو انہیں ’رستم‘ کے لیے اور نہ ہی ’ایئر لفٹ‘ کے لیے کسی ایوارڈ نامزدگی میں شمار کیا گیا۔

اکشے کمار کی فلم ’ایئر لفٹ‘ حب الوطنی کے موضوع پر مبنی تھی
اکشے کمار کی فلم ’ایئر لفٹ‘ حب الوطنی کے موضوع پر مبنی تھی

خیال رہے کہ یہ دونوں ہی اکشے کمار کی گزشتہ سال کی کامیاب فلمیں ثابت ہوئیں تھی۔

اس ہی طرح اداکار منوج باجپائی کو بھی آئیفا ایوارڈز میں ان کی بہترین فلم ’علی گڑھ‘ کے لیے نامزد نہیں کیا گیا۔

منوج باجپائی نے فلم ’علی گڑھ‘ میں ایک ٹیچر کا کردار ادا کیا تھا
منوج باجپائی نے فلم ’علی گڑھ‘ میں ایک ٹیچر کا کردار ادا کیا تھا

اداکارہ کریتی کلہاری نے بھی گزشتہ سال فلم ’پنک‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا، تاہم اس سال کے آئیفا میں ان کا شمار بھی نہیں کیا گیا ہے۔

فلم ’پنک‘ کی کہانی خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر مبنی تھی
فلم ’پنک‘ کی کہانی خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر مبنی تھی

خیال رہے کہ رواں سال کی آئیفا ایوارڈ تقریب نیویارک میں جلد منعقد ہونے جارہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں