نیویارک میں ننھے منوں کی انوکھی ریس

15 جولائ 2017

امریکا کے شہر نیویارک میں ننھے منے بچوں کی ایک ایسی ریس ہوئی، جس میں ہارنے پر کوئی بھی غمگین نظر نہیں آیا۔

اس ریس میں 30 بچوں نے حصہ لیا، جسے ڈائپر ڈربی ریس کا نام دیا گیا تھا۔

ریس میں بچوں کے ساتھ ان کے والدین بھی موجود تھے، جو دودھ کی بوتل، ریموٹ اور کچھ کھلونے کے ذریعے اپنے بچوں کو جتوانے کی کوشش میں مصروف رہے۔

11 سے 24 ماہ کی عمر کے بچے اس ریس میں شریک ہوئے۔

ریس ختم ہونے کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا تھا، 10 فٹ کے میٹ پر بچوں کو اپنے گھٹنوں کے بل چل کر والدین تک پہنچنا تھا اور سب سے پہلے پہنچنے والا بچہ کامیاب قرار پایا۔

ریس کے ختم ہونے کا کوئی وقت مقرر نہیں تھا — فوٹو/ اے ایف پی

ریس میں 30 بچوں نے حصہ لیا — فوٹو/ اے ایف پی

11 سے 24 ماہ کے بچے اس ریس میں شریک ہوئے — فوٹو/ اے ایف پی

کچھ بچے اس ریس سے خوش ہوئے تو کچھ کے لیے یہ پریشان کن رہی — فوٹو/ اے ایف پی

ہر ماں نے اپنے بچے کو جتوانے کی بھرپور کوشش کی — فوٹو/ اے ایف پی

ماؤں کے ساتھ ساتھ بچوں کے والد بھی کافی پرجوش نظر آئے — فوٹو/ اے ایف پی

بچوں کا دل بہلانے کے لیے انہیں کھلونے بھی دیئے گئے تھے — فوٹو/ اے ایف پی

دودھ کی بوتل اور کھلونوں کو دیکھ کر بچے اپنے والدین کی جانب تیزی سے دوڑے — فوٹو/ اے ایف پی