سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 8، 23 اگست کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ دعویٰ جنوبی کورین میڈیا کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

یہ نئی ڈیوائس سابقہ ماڈل کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ بہتر فیچرز کے ساتھ ہوگی جن میں بیز لیس امولیڈ انفنٹی ڈسپلے، ڈوئل لینس کیمرہ اور بڑی اسکرین قابل ذکر ہیں۔

مزید پڑھیں : گلیکسی نوٹ 8 کی پہلی جھلک؟

اسی طرح اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر اس فون کو ایس ایٹ جتنا طاقتور بنائے گا جبکہ ایس پین بھی اب کی بار زیادہ فیچرز کے ساتھ ہوگا۔

ممکنہ طور 6.4 انچ کے اس فون کے ڈسپلے کے لیے ہوم بٹن کو ختم کردیا جائے گا۔

اس فون کے ساتھ سکس جی بی ریم اور 3300 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی اور سام سنگ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ گلیکسی نوٹ سیون کی طرح یہ بیٹریاں پھٹ نہ سکیں۔

آئی فون ایٹ کے برعکس اس میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون پورٹ بھی ہوگی جبکہ یو ایس بی سی پورٹ بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا پہلا ڈوئل کیمرے والا فون

اور ہاں یہ سام سنگ کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون بھی ثابت ہونے والا ہے جس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز سے 1100 ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

یعنی اسے خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں