کترینہ کیف نے زندگی کا بڑا راز بتادیا

17 جولائ 2017
کترینہ کیف نے 2003 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا—فوٹواے ایف پی
کترینہ کیف نے 2003 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا—فوٹواے ایف پی

بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف نے 16 جولائی کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائی۔

ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ امریکی شہر نیویارک میں جاری آئیفا ایوارڈز کی مصروفیات کے دوران ہی منائی۔

کترینہ کیف آئیفا میں تو ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں، تاہم انہیں کئی مداحوں نے ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرکے کئی خوبصورت تحفے پیش کیے۔

بار بی ڈول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سالگرہ کیک کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جنہیں ہزاروں افراد نے لائک کیا، اور انہیں مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اور کترینہ کیف آج کل کیا کر رہے ہیں؟

Only in New York . Pool table in my room 🌟#iifa2017

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

نیویارک میں آئیفا ایوارڈز کی مصروفیات کے دوران انہوں نے سادگی سے سالگرہ منائی، تاہم انہیں اپنے قریبی دوست سلمان خان کے زیادہ قریب دیکھا گیا۔

بولی وڈ میں 2003 سے ’بوم‘ فلم سے کیریئر کی شروعات کرنے والی خوبرو کترینہ کیف کو انڈسٹری میں آئے ہوئے 14 برس بیت گئے۔

گزشتہ ایک دہائی میں کترینہ کیف نے عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان سمیت بولی وڈ کے ٹاپ اسٹارز کے ساتھ فلموں میں کام کرکے خود کو بڑی اداکارہ کے طور پر منوایا۔

مزید پڑھیں: ’کترینہ کیف باہو بلی ہیرو کے ساتھ رومانس نہیں کرنے والی‘

Birthday cake from Disney . I just loveeee birthdays ... Cake no. 3

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کترینہ کیف بولی وڈ میں سب سے زیادہ سلمان خان کے قریب ہیں، انہیں وہ اپنا کلوز فرینڈ مانتی ہیں،جب کہ سلمان خان بھی متعدد بار کہ چکے ہیں کہ کترینہ کیف سے ان کے روابط انتہائی قریبی ہیں۔

آئیفا ایوارڈز کے دوران دونوں اداکاروں نے پرفارمنس بھی پیش کی—انسٹاگرام
آئیفا ایوارڈز کے دوران دونوں اداکاروں نے پرفارمنس بھی پیش کی—انسٹاگرام

کترینہ کیف کے مطابق وہ والد کے بغیر بڑی ہوئیں،اس لیے وہ تمام خواتین کو مردوں کی جانب سے ملنے والے پیار کا اچھے طریقے سے جائزہ لیتی ہیں، وہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ ایک عورت کو اس کا شوہر، اس کا دوست اور اس کا والد کس طرح اور کتنا پیار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ ایک مضبوط خاتون ہیں، سلمان خان

بار بی ڈول کے مطابق انہیں اپنی پسند کی فلموں میں بہت زیادہ معاوضہ نہیں ملتا، اس لیے وہ اپنی پسند کے بجائے فلم سازوں کی پسند کے مطابق کام کرتی ہیں، جس وجہ سے ان کا بینک بیلنس اچھا ہے۔

خیال رہے کہ 2 دن قبل ہی کترینہ کیف کی فلم ’جگا جاسوس‘ ریلیز ہوئی ہے، تاہم ان کی یہ فلم توقعات کے برعکس زیادہ کمائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔

کترینہ کیف کی آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کے ساتھ آئے گی، ان کی یہ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں