نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں گزشتہ 22 دنوں کے دوران بارش کےباعث حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 81 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ کے مطابق بارش کےباعث حادثات میں پنجاب میں 30، خیبرپختونخوا(کے پی) میں 12، بلوچستان میں 23 ، سندھ اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں 6،6 افراد اور اسلام آباد میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے دوران 117 افراد زخمی اور 103 مکانات کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے اعداد وشمار کےمطابق پنجاب میں 77، کے پی میں 14، سندھ میں 17، آزاد کشمیر میں ایک، فاٹا میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

اسی طرح پنجاب میں 12 مکانات، کے پی میں 29، سندھ میں 5، بلوچستان میں 20، آزاد کشمیر میں 27، فاٹا میں 2، گلگت بلتستان میں 5 اور اسلام آباد میں ایک مکان کو شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 28 افراد ہلاک

این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 72 گھنٹوں کےدوران شدید بارش کی پیش گوئی بھی کردی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نےمتعلقہ اداروں کو صورت حال کو قریب سے جانچنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:3 ہفتوں کے دوران بارشوں، سیلاب سے 70 پاکستانی ہلاک

دریاؤں کی سطح کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران تمام دریاؤں کا بہاؤ معمول کےمطابق رہےگا تاہم چناب کے نالوں میں چھوٹے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں