نوکیا نے اپنے 2 بیسک موبائل فون نوکیا 105 اور 130 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں فونز 1.8 انچ کی کلر اسکرین، ایل ای ڈی ٹارج لائٹس، اسنیک گیم اور تین رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں : نوکیا 3310 کی واپسی

نوکیا 105

نوکیا 105 پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ بڑی 1.8 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا جبکہ فیچرز کے لحاظ سے یہ پرانے ماڈل جیسا ہی ہے۔

اس میں 800 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کہ 15 گھنٹے سے زائد ٹاک ٹائم اور ایک ماہ کا اسٹینڈ بائی ٹائم دیتی ہے۔

اس کا کی بورڈ بھی دوبارہ ری ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو استعمال میں آسانی ہو۔

اس میں 500 میسجز اور دو ہزار کانٹیکٹس کو بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

چارجنگ کے لیے مائیکرو یو ایس بی پورٹ دی گئی ہے اور ایف ایم ریڈیو بھی موجود ہے، جبکہ یہ سنگل اور ڈوئل سم ورژن میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 2080 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا 3310 کی پاکستان آمد

نوکیا 130

اس میں بھی 1.8 انچ کا کلر ڈسپلے ہے تاہم 8 ایم بی انٹرنل اسٹوریج بھی موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 32 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے، یعنی ہزاروں گانے اور تصاویر اس فون میں محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔

اس میں وی جی اے کیمرہ بھی دیا گیا ہے جو تصاویر لینے اور ویڈیوز ریکارڈ کرکے انہیں بلیوٹوتھ سے دیگر سے شیئر کرسکتا ہے۔

اس کی بیٹری بھی 1020 ایم اے ایچ کی ہے جو کہ ساڑھے 11 گھنٹے تک لگاتار ویڈیو اور 44 گھنٹے ایف ایم ریڈیو چلانے کے باوجود کام کرتی ہے۔

یہ فون بھی سنگل اور ڈوئل سم ورژن میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 3310 روپے رکھی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ دونوں فونز اگست میں پاکستان بھر میں دستیاب ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں