پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز تیزی کا رجحان رہا اور کئی روز سے دباؤ کا شکار رہنے والے ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں ایک ہزار 113 پوائنٹس (2.5 فیصد) کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تیزی کے باعث 100 انڈیکس 45 ہزار 636 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45 ہزار 669 پوائنٹس اور کم ترین سطح 44 ہزار 517 پوائنٹس رہی۔

ہنڈریڈ انڈیکس میں 8 کروڑ 40 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 7 ارب سے زائد رہی۔

سب سے زیادہ کاروبار انجینئرنگ کے شعبے میں ہوا جس میں ایک کروڑ 87 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز

الیگزر سیکیورٹیز کے بیان میں کہا گیا کہ ’اگرچہ کاروبار کے آغاز میں اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، لیکن مقامی اداروں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کے باعث مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔

مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 296 کی قیمتوں میں اضافہ، 66 کی قیمتوں میں کمی اور 10 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے (0) بند ہیں