سب سے زیادہ کمانے والی بولی وڈ فلمیں

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت اگر کوئی فلم 500 کروڑ روپے کا بزنس کر لے تو اسے زیادہ کمائی والی فلم نہیں سمجھا جاتا۔

لیکن ایک ایسا وقت بھی تھا جب بھارت کی فلمیں دنیا بھر میں اگر ایک سو کروڑ روپے بھی کمالیتیں تو اسے بلاک بسٹر مووی کہا جاتا تھا۔

حالیہ دہائی میں عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکاروں کی فلمیں تو 2 ہزار کروڑ روپے بھی کما رہی ہیں، جس کی مثال عامر خان کی فلم دنگل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 ہارر فلمیں

جہاں عامر خان کی فلم دنگل نے 2 ہزار کروڑ روپے کماکر زیادہ کمانے والی فلموں میں اپنا نام سب سے اوپر لکھوایا، وہیں سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ 200 کروڑ کے قریب کمانے کے بعد بھی ناکام فلم کہلائی گئی، اور سلو بھائی کو گھر سے پیسے دینے پڑے۔

اگر آج کل کی بھارتی فلموں کے اربوں روپے کی کمائی کا 40 سال پہلے کی لاکھوں روپے کی کمائی سے موازنہ کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ آج کل کے اربوں روپے کمانی والی فلمیں ماضی کی فلموں سے پیچھے ہیں۔

بھارتی فلموں کے بجٹ، کمائی اور افراط زر پر نظر رکھنے والے اادارے آئی بی او ایس کے مطابق اگر بھارتی روپے کی قدر و قیمت اور افراط زر کو نظر میں رکھا جائے تو 2013 میں آنے والی عامر خان کی فلم ’دھوم 3‘ کے مقابلے 1975 کی فلم ’شعلے‘ نے تین گنا زیادہ بزنس کیا۔

مزید پڑھیں: ہولی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی 15 فلمیں

اسی ادارے نے افراط زر کے حساب سے سب زیادہ پیسے کمانے والی فلموں کی فہرست بھی جاری کی، اس فہرست میں 1942 سے لے کر 2007 تک آنے والی فلموں کو شامل کیا گیا، جب کہ ان فلموں کا موازنہ 2013 تک آنے والی فلموں کی کمائی سے کیا گیا۔

1۔ شعلے

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ کو 15 اگست 1975 کو سب سے پہلے ریلیز کیا گیا، اس فلم نے اس وقت 1600 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

2۔ مغل اعظم

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اگست 1960 میں ریلیز کی گئی اس فلم کا شمار بھی بولی وڈ کا کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے، اس فلم نے 1300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

3- قسمت

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

بولی وڈ کی فلم قسمت تقسیم ہند سے بھی پہلے آئی، یکم جنوری 1943 کو ریلیز کی جانے والی اس فلم نے اس وقت ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کمائی کی۔

4- ہم آپ کے ہیں کون

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

کمائی کے لیے لحاظ سے ویسے اس فلم کا نمبر پانچواں ہے، اس سے پہلے ’رتن‘ فلم ہے، مگر ہم آُپ کے ہیں کون 90 کی دہائی میں آںے والی فلموں میں وہ پہلی فلم ہے جس نے سب سے زیادہ بزنس کیا۔

ہم آپ کے ہیں کون کو 5 اگست 1994 کو ریلیز کیا گیا، اور اس نے دنیا بھر سے 960 کروڑ روپے بٹورے۔

5- دلوالے دلہنیا لے جائیں گے

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

شاہ رخ خان اور کاجول کی یہ رومانوی فلم کمائی کے لحاظ سے 90 کی دہائی کی وہ دوسری فلم ہے، جس نے سب سے زیادہ کمائی کی۔

اس فلم کو 20 اکتوبر 1995 کو ریلیز کیا گیا، اور اس نے دنیا بھر سے 816 کروڑ روپے کمائے۔

6۔ راجا ہندوستانی

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

بھارت کی 1942 سے 2000 تک زیادہ پیسے کمانے والی فلموں میں اس فلم کا نمبر 22 واں ہے، مگر 90 کی دہائی میں کمائی کے لحاظ سے یہ تیسری بڑی فلم ہے۔

راجا ہندوستانی کو 15 نومبر 1996 کو ریلیز کیا گیا، اس فلم نے دنیا بھر سے 652 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی۔

7۔ دل

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

ادارے کی جانب سے جاری فہرست میں سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں ’دل‘ کا نمبر 158 واں ہے۔

اس فلم کو 22 جون 1990 کو ریلیز کیا گیا، اس فلم نے دنیا بھر سے ایک ہزار 19 کروڑ روپے سے زائد بزنس کیا۔

8- بیٹا

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

کئی لوگوں کو یاد رہنے والی اس فلم کا شمار بھی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلموں میں ہوتا ہے۔

بیٹا کو 3 اپریل 1992 کو ریلیز کیا گیا، اس نے دنیا بھر سے ایک ہزار 10 کروڑ روپے سے زائد پیسے کمائے۔

9- کھلاڑیوں کا کھلاڑی

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

فہرست میں 142 واں نمبر رکھنے والی یہ فلم بھی ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی.

کھلاڑیوں کا کھلاڑی کو 14 جون 1996 کو ریلیز کیا، اس نے دنیا بھر سے ایک ہزار 9 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

10- ہم دل دے چکے صنم

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سنجے لیلا بھنسالی کی اس رومانوی فلم کا شمار بھی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں ہوتا ہے۔

ہم دل دے چکے صنم کو 18 جون 1999 کو ریلیز کیا گیا، اس فلم نے ایک ہزار 14 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

11- دیوداس

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

حال ہی میں اپنے 15 سال مکمل کرنے والی فلم دیوداس کے سحر میں لوگ آج بھی ڈوبے ہوئے ہیں۔

دیوداس کو 12 جولائی 2002 میں ریلیز کیا گیا، اس فلم نے ایک ہزار 5 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

12- محبتیں

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

محبتیں فلم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ 2000 کی پہلی فلم ہے، جو ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔

محبتیں کو 27 اکتوبر 2000 کو ریلیز کیا گیا، اس فلم نے دنیا بھر سے ایک ہزار 20 کروڑ روپے بٹورے۔

13۔ ویلکم

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں ویلکم سب سے نئی فلم ہے، جو آج سے 10 سال قبل ریلیز کی گئی۔

ویلکم کو 21 دسمبر 2007 کو ریلیز کیا گیا، اس فلم نے دنیا بھر سے ایک ہزار 8 کروڑ روپے کمائی کی۔

زیادہ کمانے والی فلموں میں مسٹر انڈیا، کولی، ڈان، محل، نصیب، کرانتی، نوکر، زینت، آنکھیں، گپت اور پاکیزہ جیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں