بلاول بھٹو کا اسنوکرچمپیئن کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

18 جولائ 2017
نسیم اخترجونیئرچمپیئن بننے والے پہلے پاکستانی ہیں—فائل فوٹو
نسیم اخترجونیئرچمپیئن بننے والے پہلے پاکستانی ہیں—فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حال ہی میں انڈر 18 اسنوکر چمپیئن بننے والے نسیم اختر کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

نسیم اختر نے نے رواں ماہ (11 جولائی) ہی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ انڈر18 اسنوکر ورلڈ چمپیئن کے فائنل میں چین کے پی فن لی کو شکست دے کر چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اسنوکر چمپیئن نے وطن واپسی کے بعد وزیراعظم سے انھیں اسکالر شپ دینے کی اپیل کی تھی۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نوجوان اسنوکر چمپئین کے لیے اب تک کسی انعام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم پی پی پی چیئرمین نے ان کی اپیل کا جواب دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:نسیم اختر انڈر18آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چمپیئن بن گئے

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے نائب صدر جاوید کریم نے اسکالرشپ کی یقین دہانی کروا دی ہے اور اس حوالے سے نسیم اختر اور پی بی ایس اے حکام کے درمیان ایک ملاقات بھی طے کی گئی ہے۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے انڈر 18 چمپیئن کا کہنا تھا کہ وہ یہ سن کر خوش ہیں کہ پی پی پی کے چیئرمین نے ان کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی پیش کش کی ہے۔

یاد رہے کہ نسیم اختر اسنوکر میں جونیئر چمپیئن بننے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

پاکستان کے نسیم اختر نے انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ انڈر 18 اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں چین کے کھلاڑی پی فن لی کو نو فریم پر مشتمل فائنل میچ میں 3-5 سے کامیابی سمیٹ کر پاکستان کو اسنوکر میں ایک بڑا اعزاز دلایا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Naveed Chaudhry Jul 19, 2017 05:35am
Assalam O Alaikum, I hope Bilawal will shoulder it personaly and not put on party or Sindh government. I have my doubts, will see.