واٹس ایپ کو تو دنیا بھر میں لگ بھگ سوا ارب کے قریب افراد استعمال کرتے ہیں اور صارفین کی جانب سے دوستوں کو یوٹیوب ویڈیوز کے لنکس بھی بھیجے جاتے ہیں۔

مگر اب تک یوٹیوب ویڈیو کو واٹس ایپ میں دیکھا نہیں جاسکتا بلکہ گوگل کی اس ویڈیو شیئرنگ ایپ پر سوئچ ہونا پڑتا ہے۔

تاہم اب واٹس ایپ صارفین کو اس زحمت کا سامنا نہیں ہوگا اور وہ میسجنگ اپلیکشن کے اندر ہی یوٹیوب ویڈیو کو دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ میں اب ہائی کوالٹی تصاویر شیئر کرنا ممکن

اب تک دونوں ایپس کے درمیان سوئچ کرنا کوئی اتنا اچھا تجربہ ثابت نہیں ہوا۔

واٹس ایپ نے آئی او ایس کے نئے بیٹا ورژن میں یوٹیوب ویڈیو اپلیکشن کے اندر پلے کرنے کا فیچر رکھا ہے جو کہ آنے والے ہفتوں میں کبھی بھی ایکٹیو ہوسکتا ہے۔

ایک بار جب یہ فیچر عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگیا تو یوٹیوب ویڈیو کو واٹس ایپ چیٹ کے اندر ہی پکچر ان پکچر موڈ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کا یوٹرن

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میں ویڈیو ونڈو کو اسکرولنگ کے دوران بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ پیغامات پڑھنے کے ساتھ ساتھ فوٹیج بھی دیکھی جاسکے اور اگر دل کرے تو فل اسکرین موڈ پر بھی جاسکتے ہیں۔

یہ فیچر آئی او ایس کے بعد اینڈرائیڈ پر کب تک سامنے آئے گا، ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں