بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا 35 برس کی ہوگئیں، انہیں ان کے جنم دن پر بولی وڈ اسٹارز سمیت ہزاروں مداحوں نے مبارکباد پیش کی۔

پریانکا چوپڑا کی سالگرہ پر یونیسف سمیت دیگراداروں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پریانکا چوپڑا کے بولی وڈ انڈسٹری میں بھی 15 برس مکمل ہوگئے، انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 2003 میں تھرلر فلم ’دی ہیرو لو اسٹوری آف اسپائے‘ سے کیا، جس میں ان کے ساتھ سنی دیول اور پریٹی زنٹا نے کام کیا۔

تاہم پگی چوپس کو شہرت اسی سال آنے والی فلم ’انداز‘ سے ملی، جس میں انہوں نے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور لارا دتہ کے ساتھ کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'پریانکا سے میرا موازانہ کرنا زیادتی ہے'

اگلے سال ہی پریانکا چوپڑا کی بولی وڈ سلطان سلمان خان اور ایکشن ہیرو سلمان خان کے ساتھ ایک اور بہترین فلم آئی، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

مجھ سے شادی کروگی کی کامیابی کے بعد پریانکا چوپڑا کا نام بولی وڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں شمار ہونے لگا۔

Thank you @madhuchopra for the lovely surprise! ❤️💋🎉

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

پریانکا چوپڑا نے فلموں سے قبل 2000 میں ملکہ حسن کا اعزاز بھی حاصل کیا، جب کہ انہیں شاندار اداکاری پر نیشنل ایوارڈ سمیت بھارت کے چوتھے بڑے سول ایوارڈ پدما سے بھی نوازا گیا۔

پانچ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ نے دیگر کئی فلمی ایوارڈز بھی جیتے، جب کہ انہوں نے بولی وڈ کے بعد ہولی وڈ فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا، ان کی بلاک بسٹر فلموں میں برفی، سات خون معاف، فیشن، اعتراض، باجی راؤ مستانی اور ڈان سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں

Dekhti hai ... jis tarah se teri nazrein.. mujhein.. main khud Ko chupaon kahaan... 💋#birthdayfeels🎈🎂🎉

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

پریانکا چوپڑا کو ہولی وڈ میں کام کرنے والی پہلی بولی وڈ ہیروئن کا اعزاز بھی جاتا ہے، حال ہی میں ان کی ہولی وڈ فلم ’بے واچ‘ ریلیز ہوئی یے۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ’تب اور اب‘

پریانکا چوپڑا کو ان کی سالگرہ پر کئی اعلیٰ شخصیات اور اداروں نے مبارکباد دی، جب کہ انہوں نے اپنے مداحوں اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شیئر کی۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ساحل سمندر لی گئی تصاویر بھی انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کیں، جنہیں چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے پسند کیا۔

انہیں کئی اداروں اور شخصیات کی جانب سے مبارک دی گئی، ییش راج فلمز کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا کے لباس سے مشابہہ 5 چیزیں

فلم فیئر ایوارڈز کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

سونم کپور نے بھی ساتھی اداکارہ کو مبارک دی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں