مقابلہ حسن میں کشمیری خاتون بھارت کی نمائندہ

19 جولائ 2017
—فوٹو/ بشکریہ دعا ثناء فیس بک
—فوٹو/ بشکریہ دعا ثناء فیس بک

وکالت کی تعلیم حاصل کرنے والی جموں و کشمیر کی ایک نوجوان خاتون خوبصورتی کے عالمی مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

دعا ثناء جنہوں نے ایف بی بی کلرز ٹی وی فیمینا میں مس جموں و کشمیر 2017 کا اعزاز حاصل کیا، اب وہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں ہونے والے ’مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ 2017‘ کے مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔

دعا ثناء اس مقابلے میں ایک خود مختار ریاست کے بجائے بھارت کی جانب سے نمائندگی کریں گی۔

—فوٹو/ بشکریہ دعا ثناء فیس بک
—فوٹو/ بشکریہ دعا ثناء فیس بک

اس ایونٹ میں دعا ثناء سمیت دنیا کے 53 ممالک، ریاستوں اور خودمختار علاقوں کی لڑکیاں حصہ لیں گی، اس مقابلے کا انعقاد ہر سال ستمبر میں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقابلہ حسن میں تاریخ رقم کرنے والی پہلی حجابی لڑکی

مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ 2016 کا مقابلہ تھائی لینڈ کی ایک لڑکی نے جیتا تھا، جب کہ اس بار اس میں بھارت، جنوبی امریکی ممالک سمیت وسطی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی حسینائیں حصہ لے رہی ہیں۔

—فوٹو/ بشکریہ دعا ثناء فیس بک
—فوٹو/ بشکریہ دعا ثناء فیس بک

دعا ثناء نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رواں برس 23 ستمبر کو ایکواڈور میں ہونے والے عالمی مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وہ مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ میں بھارت کی نمائندگی کریں گی‘۔

مزید پڑھیں: عراق میں 43 برس بعد مقابلہ حسن

دعا ثناء کا کہنا تھا کہ اچھی چیزیں یا اچھے مواقع آسانی سے نہیں آتے اور انہوں نے اس موقع کے لیے بہت انتظار کیا۔

And A lot Changed ❤

A post shared by Sana Dua (@duasana) on

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں توقع ہے کہ اس دوران انہیں کچھ اچھے لوگوں سے ملنے کا موقع ملے گا اور انہیں یقین ہے کہ یہ ان کے لیے یادگار ہوگا‘۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں والدین، دوستوں اور دیگر رشتہ داروں کا شکریہ ادا کرنے سمیت مقابلہ حسن کا انعقاد کرنے والے ادارے ’مس انڈیا‘ اور بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی افسر لڑکی ملکہ حسن بن گئیں

خیال رہے کہ اس سے پہلے دعا ثناء فیمینا اسٹائل دیوا 2016 کا اعزاز حاصل کرنے سمیت سیوریتا انڈیا 2016 کے مقابلے کی پہلی رنرز اَپ کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں