جنوبی افریقہ کو شکست، انگلینڈ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں

19 جولائ 2017
وننگ شاٹ کھیلنے کے بعد انگلش ویمنز ٹیم کے کھلاڑی خوشی سے سرشار نظر آ رہی ہیں— فوٹو: اے پی
وننگ شاٹ کھیلنے کے بعد انگلش ویمنز ٹیم کے کھلاڑی خوشی سے سرشار نظر آ رہی ہیں— فوٹو: اے پی

آئی سی سی ویمنز کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کےبعد دو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

برسٹل میں کھیلے گئےمیچ میں جنوبی افریقا نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 218 رنزبنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لورا ولوارڈٹ 66 اور مگنون ڈو پریز 76 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔

انگلش ٹیم کا آغاز اچھا ہوا اور میزبان ٹیم نے اایک موقع پر دو وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے اور ان کی فتح یقینی نظر آتی تھی لیکن اس موقع پرط یکےبعد دیگرے تین وکٹیں گرنے سے جنوبی افریقہ کی میچ میں واپسی ہوئی اور انگلش ٹیم مشکلات سے دوچار ہو گئی۔

73 رنز پر چھ وکٹیں گرنے کے عبد فران ولسن اور جینی گن نے ساتویں وکٹ کیلئے 40 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کیلئے فتح گر شراکت قائم کی اور انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں دو گیندوں قبل آٹھ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے 54 رنز کی اننگز کھیلنے والی سارہ ٹیلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں