کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے اسلامک کلچرل سینٹر کی عمارت میں قائم سینما کو 7 دن میں بند کرنے کے لیے فن راما آرٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ کو نوٹس بھجوا دیا۔

کے ایم سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں میئر کراچی وسیم اختر کے حوالے سے کہا گیا کہ اسلامک کلچرل سینٹر کی عمارت کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اس کی اصلی شکل میں بحال کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے عدالت کے دیگر احکامات پر بھی مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسلامی مرکز سینما میں تبدیل کرنے پر وضاحت طلب

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اگر فن راما آرٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ احکامات پر عمل نہیں کرتا اور سات یوم میں عمارت میں جاری اپنی سرگرمیوں کو نہیں روکتا تو کے ایم سی محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کی مدد سے کارروائی کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند سالوں سے اسلامک کلچرل سینٹر کی عمارت میں سینما فعال ہے جبکہ کے ایم سی نے یہ عمارت اسلامک کلچرل سینٹر کے لیے تعمیر کروائی تھی۔


یہ خبر 19 جولائی 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Jul 19, 2017 10:04pm
اسلامک کلچرل سینٹر کی عمارت میں سینما فعال ہے۔ واہ بھئ واہ