'اقرباء پروری اور کنگنا پر دوبارہ بات نہ کرنے کا عہد'

اپ ڈیٹ 20 جولائ 2017
کنگنا رناوٹ نے کرن جوہر پر اقرباء پروری کا الزام لگایا تھا—فائل فوٹو
کنگنا رناوٹ نے کرن جوہر پر اقرباء پروری کا الزام لگایا تھا—فائل فوٹو

بولی وڈ اداکار ورن دھون کی جانب سے آئیفا ایونٹ میں کیے جانے والے مذاق پر معافی طلب کرنے کے بعد ہدایت کار کرن جوہر نے بھی اہنا موقف پیش کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ اور مداحوں سے معافی مانگ لی۔

واضح رہے کہ کرن جوہر اور ورن دھون نے سیف علی خان کے ساتھ مل کر آئیفا ایوارڈز کے دوران کنگنا رناوٹ کا مذاق اڑایا تھا، اس کے علاوہ اقرباء پروری پر نہایت فخریہ انداز میں بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ تینوں اس مقام پر اس ہی وجہ سے پہنچے ہیں۔

تاہم اب کرن جوہر کا کہنا ہے کہ ان کا مذاق غلط رُخ اختیار کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرن، سیف اور ورن نے اڑایا کنگنا کا مذاق

این ڈی ٹی وی کو دیے ایک انٹرویو میں کرن جوہر نے کہا کہ 'وہ حقیقت میں اقرباء پروری کو نہیں مانتے، ان کی نظر میں صرف ٹیلنٹ ہی کام آتا ہے،پروڈیوسر نے وضاحت کی کہ جو ہم نے کہا وہ ایک مذاق تھا، لیکن میرے خیال میں اسے غلط انداز میں سمجھا گیا'۔

انہوں نے کنگنا رناوٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کنگنا رناوٹ نے میرے شو کافی ود کرن میں جو کچھ بھی کہا، مجھے بار بار اس موضوع پر بات نہیں کرنی چاہیے، یہ میرا ذاتی معاملہ تھا، میری تربیت ایسی نہیں ہوئی لیکن اب مجھے بہت افسوس ہورہا ہے'۔

کرن جوہر کے مطابق 'آئیفا میں کی گئی بات ایک مذاق تھی، لیکن یہ ٹھیک نہیں تھا، لیکن ہمارا مقصد کسی کو دکھ دینا نہیں تھا اور مجھے اس پر بہت افسوس ہے'۔

مزید پڑھیں: کرن جوہر کا مشورہ، کنگنا رناوٹ کا کرارا جواب

کرن جوہر نے عہد کیا کہ 'میں اب اس حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا، نہ تو اقرباء پروری پر میں کچھ کہوں گا اور نہ ہی کنگنا کی بات کروں گا، کیوں کہ یہ غلط ہوگا'۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ نے رواں سال کرن جوہر کے شو 'کافی ود کرن' میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے کرن جوہر پر اقرباء پروری کرنے کے ساتھ ساتھ کئی الزامات لگائے تھے، جس پر بولی وڈ میں کافی بحث ہوتی رہی، تاہم اس بحث کی تازہ جھلک رواں ماہ 15 جولائی کو نیویارک میں ہونے والے آئیفا ایوارڈ میں نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ نے لگایا کرن جوہر پر اقرباء پروری کا الزام

آئیفا ایوارڈ کے میزبان ورن دھون جب اسٹیج پر پہنچے تو سیف علی خان نے ان سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں صرف اپنے والد ڈیوڈ دھون کی وجہ سے موجود ہیں، جس پر ورن نے جواب دیا کہ سیف اس مقام پر اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور کی وجہ سے کھڑے ہیں، جبکہ کرن جوہر نے بھی کہا کہ وہ خود یہاں اپنے والد یش جوہر کی وجہ سے موجود ہیں۔

اس موقع پر ورن دھون نے کرن جوہر سے سوال کیا ’آپ کی فلم میں ایک گانا تھا بولے چوڑیاں بولے کنگنا‘، جس پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ’کنگنا نہ ہی بولے تو اچھا ہے، وہ بہت بولتی ہیں‘۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں