سام سنگ نے امریکا میں اپنے معروف اسمارٹ موبائلزگلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کا خصوصی ورژن متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

سام سنگ کے یہ دونوں فونز اتنے مقبول ہوگئے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ان کے خصوصی ورژن بھی متعارف کرائے گئے۔

چین میں اس کے ’پائریٹس آف کیریبیئن‘ ورژن کے موبائل متعارف کرائے گئے تو تائیوان میں اس فون کا گلابی رنگ میں خصوصی ورژن متعارف کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ ایس 8 آئی فون سے بھی زیادہ قیمت پر تیار ہوا
—فوٹو سام سنگ
—فوٹو سام سنگ

تاہم اب کمپنی نے امریکا میں 21 جولائی سے ایس 8 اور ایس 8 پلس کا خصوصی ورژن متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کے مطابق امریکا میں سام سنگ کو ’کورل بلیو‘ کلر میں متعارف کرایا جائے گا، جو آج سے پہلے کسی اور ملک میں نہیں متعارف کرایا گیا۔

مزید پڑھیں: سام سنگ گلیکسی ایس 8 کا بڑا فیچر سامنے آگیا

سام سنگ کے اس خصوصی ورژن کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ساتھ ہی آن لائن فروخت کرنے والی کمپنی نے دونوں موبائل کی ایک ساتھ خریداری پر 400 ڈالرز کی خصوصی رعایت کا اعلان بھی کردیا۔

خیال رہے کہ سام سنگ نے ان دونوں موبائل کو گولڈ، گرے،بلیک اور وائٹ کلر میں متعارف کرایا تھا، تاہم اسے مختلف ممالک میں خصوصی ورژنز میں بھی متعارف کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ ایس 8 کے آٹھ بہترین فیچرز
—فوٹو بے بیسٹ
—فوٹو بے بیسٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں