مسجدالاقصیٰ: اسرائیلی پولیس کا فلسطینیوں پر دھاوا

20 جولائ 2017

مسجد الاقصیٰ کے احاطے کے باہر اسرائیلی پولیس کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں مسجد کے امام شیخ اکریمہ صابری سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطین میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق امام مسجد جیسے ہی رات کو مسجد کے باہر نماز سے فارغ ہوئے تو اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے انھیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کو طاقت کے زور پر منتشر کرنے کی کوشش کی اور ان پر ربڑ کی گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد امام مسجد اقصیٰ کو زخمی حالت میں مشرقی یروشلم کے ہسپتال الامقاصد لے جایا گیا۔

14 جولائی کو مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز جمعے سے قبل فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو قتل کردیا تھا۔

اسرائیلی حکام نے 16 جولائی کو کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب کرنے کے بعد مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا تھا تاہم فلسطینی مسلمانوں نے نئے سیکیورٹی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے مسجد میں داخلے سے انکار کردیا تھا۔

مسجدِ اقصیٰ مسلمانوں کے لیے تیسری مقدس ترین جگہ ہے، تاہم یہودی بھی اس سے عقیدت رکھتے ہیں، یہ مقدس جگہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کا باعث رہی ہے اور یہاں پرتشدد واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا—فوٹو:اے پی

اسرائیلی فوج نے مسجدالاقصیٰ میں داخلے کے کے ڈیٹکٹر لگائے ہیں جس پر تنازع کھڑا ہوا ہے—فوٹو:اے پی

اسرائیلی بارڈر پولیس نے مسلمان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گرینیڈ کا استعمال کیا—فوٹو:اے پی

فلسطینی مسلمانوں نے اسرائیل کی جانب مسجدالاقصیٰ میں نمازیوں کو ڈیٹکٹرسے گزارنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا—فوٹو:اے پی

فلسطینیوں نے لائنز گیٹ یروشلم کے باہر نماز ادا کی—فوٹو:اے پی

یروشلم شہر کے پرانے علاقے  لائنز گیٹ کے باہر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کی جھڑپیں ہوئیں—فوٹو: اےپی

اسرائیل کی بارڈر پولیس نے احتجاج کرنے والے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا—فوٹو: اے پی

فلسطینی مسلمانوں نے اسرائیل کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر احتجاجاً مسجدالاقصیٰ میں داخلے سے انکار کیا اور گلیوں میں نمازاداکی—فوٹو:اے پی

اسرائیلی بارڈر پولیس نے احتجاجاً گلیوں میں باجماعت نمازادا کرنے والے مسلمانوں کو منتشر کرنے کی کوششیں کیں—فوٹو:اے پی

مسجدالاقصیٰ میں داخلے کے حوالے سےاسرائیلی فیصلے کے خلاف فلسطینی خواتین نے بھی احتجاج کیا—فوٹو: اےپی

مسجد الاقصیٰ میں نئی سیکیورٹی پالیسی اور ڈیٹکٹر لگانے پر مسلمانوں نے احتجاجاً مسجد میں داخل ہونے سے انکار کیا—فوٹو:اے پی

اسرائیلی فوجیوں نے رملہ کے چیک پوائنٹ پر فلطسنیوں کو روکا—فوٹو: اے پی