فرحان علی آغا 'پرواز ہے جنون' میں کاسٹ

20 جولائ 2017
فرحان علی آغا کا شمار پاکستان کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے —۔
فرحان علی آغا کا شمار پاکستان کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے —۔

پاک فضائیہ پر بننے والی فلم 'پرواز ہے جنون' کی کاسٹ میں پاکستان کے کئی نامور اداکار موجود ہیں اور اب ایک اور معروف اداکار اس کا حصہ بن چکے ہیں۔

'مالک' فلم کے اداکار فرحان علی آغاز بھی فلم میں حمزہ علی عباسی، احد رضا میر، ہانیا عامر، شاز خان اور مرینہ خان کے ساتھ اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: شفاعت علی کی فلمی دنیا میں انٹری

خیال رہے کہ اپنی ڈیبیو فلم 'مالک' میں فرحان علی آغاز نے فوجی کرنل کا کردار ادا کیا تھا، اور اب وہ فلم 'پرواز ہے جنون' میں پاک فضائیہ کے کپتان بنیں گے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے فرحان علی آغا کا کہنا تھا کہ 'فلم ساز نے مجھ سے ایک کردار میں جلوہ گر ہونے کی درخواست کی، کیوں کہ ان کے مطابق میں اس کردار کے لیے فٹ ہوں'۔

اداکار کے مطابق فلم میں ان کے سینز کافی خاص ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم 'پرواز ہے جنون' : شاز خان پائلٹ کا کردار کریں گے

جب فرحان علی آغا سے پوچھا گیا کہ کیا فلم میں اپنے کردار کے لیے انہوں نے کوئی ٹریننگ حاصل کی، جس پر انہوں نے خود کو 'پیدائشی فوجی' کہا۔

پاک فضائیہ کی مشترکہ پروڈکشن کے ساتھ بنائی جانے والی اس فلم میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

فلم میں شوبز کاسٹ کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پائلٹس کو بھی دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان خالد بٹ 'پرواز ہے جنون' سے باہر

خیال رہے کہ اس فلم میں عثمان خالد بھٹ کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا تاہم بعدازاں فلم کی کاسٹ تبدیل کردی گئی۔

اس پر ڈان سے بات کرتے ہوئے فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید نے بتایا تھا کہ 'عثمان خالد بٹ اس وقت اپنی فلم 'بالو ماہی' میں مصروف ہیں، جس کی وجہ سے ہماری فلم کی شوٹنگ متاثر ہوگی اور نہ ہی ہم فلم کی تاریخ کو آگے بڑھا سکتے ہیں، احد اس کردار کے لیے زیادہ بہتر ہیں'۔

فلم 'پرواز ہے جنون' رواں سال ریلیز ہوگی، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں