دنیائے ٹینس کےسب سے معتبر گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن پر فکسنگ کے بادل چھا گئے ہیں اور حال ہی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے تین میچز پر میچ فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹینس کی ساکھ اور سالمیت برقرار رکھنے والے یونٹ نے تین میچز پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تحقیقات کرنے کی تصدیق کی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس یونٹ نے فرنچ اوپن کے ایک میچ پر بھی شکوک ظاہر کیے ہیں۔

ان میچز پر شکوک کا اظہار دراصل بیٹنگ کے غیرمعمولی انداز سے ہوا جو اپنے آپ میں برا ثبوت بن گئے جبکہ کھلاڑیوں کی یکدم انجریز نے بھی کئی سوالات کو جنم دیا۔

ٹینس انٹیگریٹی یونٹ کے مطابق جن 53 میچوں پر الرٹ جاری کیے ان میں سے 40 نچلی سطح کے اے ٹی پی چیلنجر اور آئی ٹی ایف فیوچر سرکٹ کے میچز تھے۔

اپریل سے جون کے دوران مجموعی طور پر 31ہزار281 پروفیشنل میچز کھیلے گئے اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران 81 میچز کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا جہاں گزشتہ سال 121 میچوں پر کے نتائج پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں