پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز بھی مندی کا رجحان رہا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 359 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 60 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 87 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 44 ہزار 972 پوائنٹس رہی۔

مارکیٹ سرمائے میں 45 ارب 41 کروڑروپے سے زائد کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 30 کروڑ 73 لاکھروپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد حصص کی مندی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 218 پوائنٹس کی کمی

جمعرات کے روز 100 انڈیکس میں 6 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 6 ارب 4 کروڑ سے زائد رہی۔

انجینئرنگ کا شعبہ کاروبار کے لحاظ سے سب سے نمایاں رہا جس میں ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

مجموعی طور پر مارکیٹ میں 374 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 103 کی قدر میں اضافہ، 252 کی قدر میں کمی جبکہ 19 کی قدر میں اضافہ ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں