اگر تو آپ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس جیسے میکڈونلڈ، کے ایف سی یا برگر کنگ جانے کے شوقین ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ وہاں مشروبات میں انسانی فضلے میں پائے جانے والا بیکٹریا موجود ہوتا ہے۔

کم از کم برطانیہ میں تو محققین نے یہی دریافت کیا۔

بی بی سی واچ ڈاگ کے محققین نے برطانیہ میں ان تینوں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کی 10، 10 شاخوں سے برف کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی۔

میکڈونلڈ کی 10 میں سے 3 شاخوں میں جراثیم پائے گئے— فوٹو: شٹر اسٹاک
میکڈونلڈ کی 10 میں سے 3 شاخوں میں جراثیم پائے گئے— فوٹو: شٹر اسٹاک

نتائج سے معلوم ہوا کہ میکڈونلڈ کی 10 میں سے 3، برگر کنگ کی 10 میں سے 6 اور کے ایف سی کی 10 میں سے 7 شاخوں کی برف کے نمونوں میں انسانی فضلے میں پائے جانے والے بیکٹریا کولی فارم موجود ہیں۔

محققین کے مطابق اس طرح کے بیکٹریا انسانوں میں امراض کا باعث بنتے ہیں۔

کے ایف سی کی 10 میں سے 7 شاخوں کی برف کے نمونوں میں بیکٹریا موجود تھے— فوٹو: شٹر اسٹاک
کے ایف سی کی 10 میں سے 7 شاخوں کی برف کے نمونوں میں بیکٹریا موجود تھے— فوٹو: شٹر اسٹاک

ایک ماہر ٹونی لوئس کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے، جب اس طرح کے نتائج سامنے آتے ہیں، تو آپ کو دیکھنا پڑتا ہے کہ کون سے لوگ یہ برف بناتے، اس کو سنبھالتے ہیں، کیونکہ ان سے ہی صارفین کے مشروبات میں یہ جراثیم منتقل ہو رہے ہیں۔

ٹونی لوئس نے بتایا کہ اس طرح یہ صفائی میں ناکامی کا بھی ثبوت ہے اور سوال اٹھتا ہے کہ مشینیں کس حد تک صاف ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیق کے نتائج سامنے آنے کے بعد تینوں فوڈ چینز نے بھی اس رپورٹ پر ردعمل ظاہر کیا۔

برگر کنگ کے 10 میں سے 6 نمونوں کے نتائج منفی آئے — فوٹو: شٹر اسٹاک
برگر کنگ کے 10 میں سے 6 نمونوں کے نتائج منفی آئے — فوٹو: شٹر اسٹاک

کے ایف سی کے ترجمان نے کہا کہ وہ ان نتائج پر بہت زیادہ مایوس ہوئے ہیں۔

میکڈونلڈ کا موقف تھا کہ ہم برطانوی ریسٹورنٹس میں برف کے اسٹوریج اور تیاری کے حوالے سے تمام تر اقدامات کرتے ہیں۔

برگر کنگ کے مطابق صفائی ہمارے برانڈ کی اولین ترجیح ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں