حاملہ خواتین کے لیے مچھلی کا تیل فائدہ مند؟

20 جولائ 2017
یہ بات نیوزی لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات نیوزی لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

مچھلی کے تیل صحت کے لیے کس حد تک فائدہ مند یا نقصان دہ ہے، یہ ایک بحث طلب موضوع ہے، تاہم دوران حمل اس کا استعمال مستقبل میں بچے کو ذیابیطس سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات نیوزی لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

آک لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دوران حمل مچھلی کے تیل کا استعمال انسولین کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ انسولین کی حساسیت ذیابیطس کا باعث بنتی ہے۔

مزید پڑھیں : مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانا فائدہ مند؟

تحقیق کے دوران مادہ چوہوں کو زیادہ چربی یا عام غذا کا استعمال کرایا گیا جبکہ نصف کو مچھلی کا تیل بھی دیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ چربی والی غذا کے باوجود مادہ حاملہ چوہوں میں مچھلی کے تیل کی بدولت انسولین کی حساسیت میں بہتری آئی۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ کافی پرجوش ہے کیونکہ اگر موٹاپے کی شکار خاتون حمل کے دوران مچھلی کے تیل کا استعمال کریں تو اس طرح وہ اپنے بچوں میں مستقبل میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کررہی ہوتی ہیں۔

اب تحقیقی ٹیم موٹاپے کی شکار حاملہ خواتین میں آئلی مچھلی کے استعمال کے اثرات کا تجربہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی مچھلی کے تیل کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کیا جانا چاہئے کیونکہ کونسا سپلیمنٹ بہتر ہے، اس بارے میں خود سے فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں