ایسا کون ہوگا جسے مزیدار اور لذیز پکوان کھانا پسند نہ ہوں؟ یقیناً ہر کوئی ہی سبزی، گوشت، پھلوں اور میٹھے کھانوں کا شوقین ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی کوئی ایسا شخص دیکھا ہے جو اپنے کھانے کی اشیاء کو پکوان میں استعمال کرنے کے بجائے اسے اپنے فن میں استعمال کررہا ہو؟

آرمینیا سے تعلق رکھنے والے فنکار ایڈگر آرٹس فیشن عکاسی کے ماہر ہیں جو اپنی تصاویر کو صرف رنگوں سے نہیں بلکہ کھانے کی اشیاء سے بھی سجاتے ہیں۔

ایڈگر آرٹس 5 سال کی عمر سے فن کی دنیا سے منسلک ہیں، لیکن کھانے کی اشیاء کی مدد سے اسکیچز کو سجانے کا آغاز انہوں نے چند سال قبل ہی کیا۔

یہ فنکار سب سے پہلے ایک اسکیچ تیار کرتے ہیں، تاہم لباس کی جگہ وہ مختلف چیزوں سے تصاویر کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہیں۔

Carrot couture 🐰🥕👌🏼 Made with carrot slices. I love how it turned out. Hope you like it guys.

A post shared by EdgaR_ArtiS (@edgar_artis) on

ایڈگر آرٹس کا مقصد ہر چیز میں خوبصورتی کو پیش کرنا ہے۔

French fries 🍟 Hope you like it. Comment what you think about this one.

A post shared by EdgaR_ArtiS (@edgar_artis) on

ان ڈیزائنز کو مکمل ہونے میں 3 سے 8 گھنٹوں کا وقت لگتا ہے۔

وہ کھانے کی اشیاء کے علاوہ اور بہت سی چیزوں سے اپنے ڈیزائنز مکمل کرتے ہیں۔

ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو 6 لاکھ 81 ہزار لوگوں نے فالو کررکھا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں