شاہ رخ خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ دو فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں اور ان کی تیسری فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

3 منٹ دورانیے پر مبنی اس فلم کے ٹریلر میں شاہ رخ خان کو ایک گائڈ کے طور پر پیش کیا گیا، جو اپنے خاندان سے دور جانے کے لیے یورپ میں سکونت اختیار کرتے، جہاں ان کی ملاقات انوشکا شرما سے ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرا کیریکٹر خراب ہے میڈم‘

انوشکا شرما اور شاہ رخ خان کو ملانے میں ان کی منگنی کی انگوٹھی اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کے کھونے کے بعد انوشکا اسے ڈھونڈنے میں شاہ رخ کی مدد لیتی ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایت کار امتیاز علی کی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ ایک رومانوی سفر پر بنائی گئی فلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ ادھر کا ہی ہوں نہ ادھر کا رہا‘

’جب ہیری میٹ سیجل‘ فلم امتیاز علی کی جانب سے 2008 میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کے ساتھ بنائی گئی فلم’جب وی میٹ‘ اور رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی تماشہ سمیت دیگر فلموں کی طرح سیاحت و تفریح اور رومانس پر مبنی ہے۔

مکمل ٹریلر سے قبل فلم کے کئی منی ٹریلرز بھی ریلیز کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے ایک ایونٹ میں بتایا تھا کہ وہ اس فلم کے لیے امتیاز علی کا پہلا انتخاب نہیں تھے، 51 سالہ اداکار کے مطابق ’امتیاز علی، رنبیر کپور کا انتظار کررہے تھے، جبکہ رنبیر اپنی فلم 'جگا جاسوس' میں مصروف ہیں، اس لیے اس فلم میں مجھے سائن کیا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ- انوشکا، ایک مرتبہ پھر اکٹھے

فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ رواں برس 4 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ سے کیا، جس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس کے بعد یہ دونوں 2012 کی کامیاب فلم ’جب تک ہے جاں‘ میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں