بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا لگا ہے اور سری لنکن کپتان دنیش چندیمل نمونیا کا شکار ہو کر پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اینجلو میتھیوز نے تینوں فارمیٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چندیمل کو سونپ دی گئی تھی۔

زمبابوے کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکن ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی لیکن ایک ہی میچ میں قیادت کے بعد کپتان بیمار ہو کر پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

27 سالہ چندیمل نمونیا کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں تین سے پانچ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

26 جولائی سے گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں اب سری لنکن ٹیم کی قیادت اسپنر رنگنا ہیراتھ کریں گے جو گزشتہ سال میتھیوز کی غیرموجودگی میں بھی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں