گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے موشن اسٹل نامی ایپ پیش کردی ہے جو انہیں آئی فون کے لائیو فوٹو جیسے فیچر کو آزمانے کا موقع فراہم کرے گی۔

گزشتہ سال گوگل نے اس ایپ کو آئی او ایس کے لیے متعارف کرایا تھا اور اب یہ کچھ تبدیلیوں کے ساتھ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

اس ایپ کا مقصد آئی فون کی لائیو فوٹوز کو شیئر کے قابل جی آئی ایف میں تبدیل کرنا تھا اور اسے زبردست قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں : اپنا پورا کمپیوٹر ڈیٹا اس گوگل ایپ میں محفوظ کریں

چونکہ اینڈرائیڈ میں لائیو فوٹوز فیچر دستیاب نہیں تو یہاں یہ ایپ ایک کیمرہ ایپ کے طور پر کام کرے گی۔

اس ایپ کے ذریعے صارفین دو طرح سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، یعنی ایک تو موشن اسٹل ہے جس میں تین سیکنڈ کا ویڈیو لوپ کلپ بنایا جاسکتا ہے جو کہ لائیو فوٹوز کا متبادل قرار دیا جارہا ہے۔

دوسرے فیچر کو فاسٹ فارورڈ کا نام دیا گیا ہے جو کہ زیادہ دلچسپ ہے جو کہ گوگل کی جانب سے انسٹاگرام کی ہائپر لیپس ایپ کا متبادل ہے جو کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قبلے کی سمت جاننے میں مددگار گوگل ایپ

اس فیچر کے تحت صارفین ویڈیو ریکارڈ کریں گے تو وہ خودکار طور پر اسٹیبلائز ہوجائے گی اور اوریجنل رفتار سے دو سے آٹھ گنا تیز فاسٹ فارورڈ ہونے لگے گی۔

پچیس سیکنڈ کی اس ویڈیو کو پراسیس کرنے میں صرف ایک منٹ لگتا ہے۔

یہ ایپ اینڈرائیڈ 5 اور اس سے اوپر کے آپریٹنگ سسٹم والے اینڈرائیڈ فونز میں اس لنک سے ڈاﺅن لوڈ کرکے استعمال کی جاسکتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں