کیا آپ کو ہارر فلم پسند ہے تو 2017 کی سب سے دہشت ناک فلم کے لیے تیار ہوجائیں جس کی چھوٹی سی فوٹیج نے ہی دیکھنے والوں کو چیخنے اور دہشت سے مفلوج کردیا۔

معروف مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول 'اٹ' کو 1990 میں بھی فلمایا جاچکا ہے اور اب اس کا ریمیک بنایا جارہا ہے جس کی دس منٹ کی فوٹیج اور ٹریلر کو سان ڈیاگو کامک کنونشن کے دوران دکھایا گیا، جس نے دیکھنے والوں کو چیخنے اور دہشت زدہ ہونے پر مجبور کردیا۔

مزید پڑھیں : ناولوں پر بننے والی 22 بہترین فلمیں

فوٹیج میں اس سین نے لوگوں کو مفلوج کردیا جس میں جوکر کے مرکزی کردار نے ایک بچے کا ہاتھ کھالیا۔

خوفناک جوکر پینی وائز کے مرکزی کردار پر مبنی اس فلم میں یہ کردار بل سکارسگرڈ ادا کررہے ہیں جبکہ یہ 1990 میں بھی لوگوں کو خوفزدہ کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

فلم کی کہانی ایک چھوٹے قصبے کے گرد گھومتی ہے جہاں سات بچے جنھیں دی لوزر کلب کے نام سے جانا جاتا ہے، کو زندگی کے مسائل، بدزبانیوں اور ایک عفریت کا سامنا ہوتا ہے جو کہ ایک جوکر کا روپ اختیار کرکے انہیں دہشت زدہ کرتا ہے۔

کچھ افراد نے اسے اب تک بننے والی خوفناک فلموں میں دہشتناک ترین قرار دیا ہے جو کہ دیکھنے والوں کے جسم میں سرد لہر دوڑا دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خون جما دینے والی 10 ہارر فلمیں

اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی جوکر کا کردار ادا کرنے والے بل سکارسگرڈ کی اداکاری نے ان بچوں کو دہشت زدہ کردیا تھا جو فلم میں کام کررہے ہیں۔

یہ فلم 8 ستمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں