اگر کہا جائے کہ جون اور جولائی بولی وڈ فلموں کے لیے اچھے نہیں رہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

یہ اتفاق ہی ہے کہ جون کے آخر میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ سے لے کر 21 جولائی کو ریلیز ہونے والی ’منا مائیکل‘ تک کی تمام فلمیں شاندار اوپننگ بزنس کرنے میں ناکام ہوگئیں۔

امیدوں کے برعکس کم کمائی کرنے والی فلموں میں پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی کی بولی وڈ ڈیبیو فلم ’موم‘ اور بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور بار بی ڈول کترینہ کیف کی فلم ’جگا جاسوس‘ بھی ہے۔

ایک ہی مہینے کے اندر ان اہم ترین فلموں کی کم کمائی دیکھ کر جہاں فلموں کی کاسٹ مایوس ہوئی، وہیں دیگر فلم ساز کو بھی خدشہ لاحق ہوگیا کہ کہیں ان کی فلمیں بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام نہ ہوجائیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹیوب لائٹ کو گزشتہ ماہ 27 جون کو ریلیز کیا گیا تھا، سلمان خان کی یہ فلم پہلے دن 21 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی، تاہم یہ فلم سلمان خان کی دیگر فلموں کے مقابلے کم کمائی کرنے والی مووی ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی پر سلمان کو 55 کروڑ کا نقصان

ٹیوب لائٹ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریلیز کی جانے والی بوڈ فلموں میں سب سے زیادہ اوپننگ کمائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عدنان صدیقی اور سجل علی کی فلم موم کو 7 جولائی کو ریلیز کیا گیا، فلم کا نہ صرف ہندوستانی بلکہ پاکستانی شائقین کو بھی انتظار تھا، مگر فلم لوگوں کا توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: موم زیادہ کمائی کرنے میں ناکام

موم نے پہلے دن صرف اور صرف 3 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو ٹیوب لائٹ سے 6 گنا کم تھا۔

رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم جگاجاسوس کے لیے بھی کروڑوں شائقین کو انتظار تھا، مگر اس فلم نے بھی امیدوں کے برعکس کمائی کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جگا جاسوس نے پہلے دن 8 کروڑ 25 لاکھ سے زائد کی کمائی کی، جو موم کے مقابلے ڈیڑھ گنا زیادہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جگاجاسوس کی امیدوں کے برعکس کمائی

ٹائیگر شروف اور عرفان خان کی فلم منا مائیکل کا بھی شائقین کو بے حد انتظار تھا، تاہم یہ فلم بھی توقعات کے برعکس نکلی۔

اس فلم کی بھارت بھر میں 3 ہزار سینما پر نمائش کی گئی، اندازے کے مطابق منا مائیکل نے پہلے دن 8 سے 10 کروڑ کے درمیان کاروبار کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تبصرے (0) بند ہیں