چھ ماہ سے زائد عرصے تک بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سینسر (سی بی ایف سی) سے تنازعات کے بعد بلآخر بولی وڈ فلم ’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

فلم کو 21 جولائی کو بھارت بھر کی سینما گھروں کی زینت بنایا گیا، جہاں لوگوں کی بہت بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لیے پہنچی۔

فلم کو ریلیز کیے جانے کی اجازت دینے کو فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر الانکریتا شریواستیو نے خواتین کے حقوق کی جیت قرار دیا، اور کہا خواتین کے موضوع پر ایک عورت کی جانب سے بنائی گئی فلم کو تنازعات کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرنا ان کی جیت ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یہ بھی پڑھیں: قابل اعتراض فلم کو نمائش کی اجازت

’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ کو ریلیز کی اجازت ملنے پر جہاں فلم کی ٹیم خوش نظر آئی، وہیں بولی وڈ کی اداکارائیں بھی خوش دکھائی دیں، اور انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹس کیں۔

شردھا کپور نے ٹوئیٹ کی کہ انہیں ایک بہترین فلم دیکھ کر بہت ہی خوشی ہوئی، جس میں خوفناک حقائق دکھانے سمیت لڑکیوں کی طاقت کو بھی دکھایا گیا ہے۔

کالکی کاچلن نے نے تجویز دی کہ جائیں اور ایک بہترین فلم دیکھیں، جس میں مزاح سے بھری سچی اور بہترین کہانی ہے۔

مزید پڑھیں: ’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار

ٹسکا چوپڑا نے ٹوئیٹ کی کہ کیا، مزاحیہ اور بہترین فلم ہے۔

کونکنا شرما نے تو گزشتہ دن ہی ٹوئیٹ کرکے صارفین کو آگاہ کیا کہ 21 جولائی کو بھارت بھر میں فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ کو پہلے بھارتی سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت نہیں دی تھی، جس کے خلاف فلم کی ٹیم نے ٹربیونل میں درخواست دائر کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم بورڈ کے خلاف درخواست سننے والے ٹربیونل نے سینسر بورڈ عہدیداران کو فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد فلم کو ’صرف بالغان‘ کی کیٹیگری کا سرٹفیکیٹ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پابندی کا سامنا کرنے والی فلم ہولی وڈ جا پہنچی

فلم کی کہانی 4 خواتین کے ارد گرد گھومتی ہیں، جو اپنی زندگی مرضی اور خودمختاری سے گزارنا چاہتی ہیں۔

فلم کی کہانی میں جہاں سماج کے حقیقی مسائل کو دکھایا گیا ہے، وہیں چھپی ہوئی حقیقتوں کو بھی سامنے لایا گیا ہے، خواتین کے مالی مسائل سمیت رومانوی مسائل کو بھی اچھے طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں