کیا آپ نے یہ والے بسکٹ کھائے ہیں؟

11 فروری 2019
ہر کسی کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بسکٹ کے خاص خاص ذائقے سامنے آئے—۔فوٹو/ بشکریہ اوریو
ہر کسی کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بسکٹ کے خاص خاص ذائقے سامنے آئے—۔فوٹو/ بشکریہ اوریو

اوریو بسکٹ بچوں سمیت بڑوں کا بھی پسندیدہ مانا جاتا ہے اور 1900 کی دہائی سے لے کر اب تک اس بسکٹ کے کئی منفرد ذائقے پیش کیے جاچکے ہیں۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس بسکٹ کا ہر فلیور خاص نہیں لیکن کچھ بہت ہی بہترین ہیں، ہر کسی کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بسکٹ کے خاص خاص ذائقے سامنے آئے، جیسے کوئی چاکلیٹ کھانا پسند کرتا ہے، جبکہ کسی کو ریڈ ویلوٹ فلیور کھانا ہوتا ہے۔

یہاں دیے گئے تمام ذائقے ایک دوسرے سے الگ ہیں، ان میں سے آپ نے کتنے کھائے؟

اوریجنل اوریو

View this post on Instagram

Double tap for a little Oreo magic.

A post shared by OREO (@oreo) on

اوریو بسکٹ کا یہ ذائقہ بےحد کامیاب ہوا، چاکلیٹ کے ساتھ بنا یہ بسکٹ دنیا بھر میں آج بھی اتنا ہی مقبول ہے۔

کوکیز اینڈ کریم اوریو

اوریو بسکٹ کا یہ نیا انداز کچھ زیادہ منفرد نہیں تھا، بس وہ لوگ جو بسکٹ کے درمیان موجود کریم میں بھی بسکٹ کھانا پسند کریں ان کے لیے یہ اوریو سب سے زیادہ پسندیدہ ثابت ہوا۔

گولڈن اوریو

ونیلا فلیور کے ساتھ بنایا جانے والا یہ بسکٹ ان افراد کو زیادہ پسند آیا جو چاکلیٹ کھانے کے کچھ زیادہ شوقین نہیں۔

لیمن اوریو

ونیلا ہی کی طرح اوریو کا لیمن فلیور بھی کافی مقبول ہوا، لیموں کے ذائقے کو بسکٹ میں پیش کرنا آسان نہیں، لیکن اوریو بسکٹ کا یہ ذائقہ بھی کافی کامیاب رہا۔

ایس مورس اوریو (S'mores oreo)

بسکٹ کا یہ نیا انداز بچوں اور بڑوں میں اس لیے بےحد پسند کیا گیا کیوں کہ اس میں صرف ایک کریم نہیں بلکہ دو طرح کی کریموں کی تہیں موجود ہیں۔

سنامن بن اوریو

دار چینی کے ذائقے سے بنا یہ اوریو بسکٹ لوگوں میں اس لیے کافی مقبول ہوا کیوں کہ انہیں سنامن رول کھانے کے لیے کسی ریسٹورنٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ اس بسکٹ سے ہی وہ اس ذائقہ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

پمپکن اسپائس اوریو

میٹھے کدو کے ذائقے کا حامل اوریو ویسے شاید آپ کو اتنا متاثر نہ کررہا ہو، لیکن اس کا ذائقہ یقیناً بسکٹ کھانے کے شوقین افراد کو مایوس نہیں کرے گا۔

بلوبیری پائے اوریو

اگر آپ بلوبیری کھانا پسند کرتے ہیں تو یقیناً چاکلیٹ بسکٹ سے زیادہ یہ بسکٹ آپ کو پسند آئے گا۔

موچا اوریو

کافی پینے کے شوقین افراد کے لیے موچا اوریو نہایت پسندیدہ ثابت ہوا، یہ بسکٹ کافی میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

کاٹن کینڈی اوریو

ہمیشہ ایک ہی طرح کا ناشتہ بچوں کو کھانے سے بیزار کرنے لگتا ہے، ایسے میں اس طرح کے ذائقے کے حامل بسکٹ بچوں کو ناشتے میں دینا کافی اچھا خیال ہے۔

فائر ورکس اوریو

اس اوریو بسکٹ کی کریم کے درمیان رنگ برنگی کینڈیز بھی شامل کی گئیں ہیں، جو سادہ اوریو بسکٹ کھانے والے افراد کے لیے ایک نیا اور ذائقہ دار تجربہ ثابت ہوا۔

پیپس اوریو

یہ اوریو بسکٹ مارش میلو کے ذائقے کے ساتھ بنائے گئے جن کا گلابی رنگ بچوں کو خوب متاثر کرتا ہے۔

واٹر میلن اوریو

تربوز کھانا سب کو ہی پسند ہے، یہ گرمی کے موسم میں سب سے بہترین پھل مانا جاتا ہے، لیکن تربوز کا ذائقہ آپ کو بسکٹ میں کیسا لگے گا؟

کینڈی کارن اوریو

View this post on Instagram

'Bout to do a line #candycornoreos

A post shared by Camille (@camillelouisa) on

یہ امریکا میں بننے والی کینڈی کے ذائقے کے ساتھ بنا اوریو ہے، جو ہیلووین کے دوران بہت زیادہ مقدار میں فروخت ہوتی ہے، اس کا ذائقہ کافی منفرد ہوتا جسے اوریو بسکٹ میں پیش کرنا کافی دلچسپ ہے۔

سویڈش فش اوریو

اوریو کا یہ بسکٹ کافی منفرد ہے، سویڈش فش اور چاکلیٹ کو ایک ساتھ پیش کرنے کا تجربہ یقیناً ہر کسی کو پسند نہ آئے، لیکن اس کا رنگ کافی دلچسپ ہے۔

ان میں سے چند اوریو بسکٹ اب تک پاکستان میں دستیاب نہیں لیکن یقیناً بہت جلد یہاں بھی یہ تمام بسکٹس موجود ہوں گے، کیوں کہ پاکستان میں بھی لوگ شوق سے اوریو بسکٹ کھاتے ہیں۔

آپ کو کون سا اوریو بسکٹ سب سے زیادہ پسند آیا؟ اپنی رائے کمنٹس میں دیں۔

بشکریہ انسائیڈر

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

عرفان Jul 22, 2017 03:43pm
آج پتا چلا اس کے اتنے فلیوز ہیں۔