کیا آپ جانتے ہیں یہ کس اداکار کی بچپن کی تصویر ہے؟

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2017
کیا آپ جانتے ہیں یہ کونسے پاکستانی اداکار ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں یہ کونسے پاکستانی اداکار ہیں؟

پاکستان کے ایک نامور اداکار و گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے اسکول کے ساتھیوں کے ہمراہ کھڑے ہوئے ہیں، لیکن کیا آپ کو اندازہ ہورہا ہے کہ یہ کون سے اداکار ہیں؟

اگر آپ اب بھی نہیں سمجھ پائے تو ہم ہی آپ کی مدد کردیتے ہیں، یہ کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار اور اداکار علی ظفر کی تصویر ہے، جنہوں نے صرف پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں خاص طور پر بولی وڈ میں خوب نام کمایا۔

علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ تصویر پوسٹ کی اور لکھا 'مجھے یہ تصویر ملی، اسکول کے دن'۔

Wow. Found this. School days.

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

اداکار کی یہ تصویر دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جتنے اسٹائلش اور فٹ وہ ابھی نظر آتے ہیں، اپنے بچپن میں بھی وہ اتنے ہی دلکش تھے۔

مزید پڑھیں: علی ظفر اتنا عرصہ کہاں تھے؟ بولی وڈ کا سوال

خیال رہے کہ علی ظفر نے اپنے کیریئر کا آغاز گلوکاری سے کیا، ان کے مقبول گانوں میں 'چھنو کی آنکھ میں'، 'جی ڈھونڈتا ہے'، چل دل میرے' وغیرہ شامل ہیں۔

علی ظفر نے اداکاری کی فیلڈ میں بھی قدم رکھا اور پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

علی ظفر بولی وڈ کی متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، جن میں 'میرے برادر کی دلہن'، 'کِل دل'، 'ٹوٹل سیاپا' اور 'ڈیئر زندگی' وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'طیفا اِن ٹربل': علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم

انہوں نے فلم 'تیرے بن لادن' کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا، تاہم یہ فلم پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی گئی۔

Some people are just...beautiful inside out.

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

علی ظفر کی اداکاری کو ہندوستان میں خوب سراہا گیا، ان کی آخری بولی وڈ فلم 'ڈیئر زندگی' گزشتہ سال ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی بولی وڈ میں نئی فلم

علی ظفر اس وقت اپنی ڈیبیو پاکستانی فلم 'ٹیفا اِن ٹربل' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ مایا علی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

Modern/Vintage? What era of love do you belong to? #Ishq #TNT #LSA2017 #mayaali

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

فلم کی ریلیز تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں