بلوچستان کے ضلع چاغی کے آر سی ڈی ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار کلی داؤد آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے کہ اس دوران شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد ایف سی اور لیویز اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں