نوکیا کے فلیگ شپ فون کو متعارف کرائے جانے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے (اگر رپورٹس کو درست مانا جائے تو) اور اس سے پہلے کمپنی نے خود ہی غلطی سے اس کی جھلک اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔

نوکیا کے پہلے 'آئی فون کلر' فلیگ شپ فون کی تصویر کو چین میں نوکیا کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا اور غلطی کا احساس ہوتے ہی اسے ڈیلیٹ بھی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں : نوکیا 8 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

مگر اس کے ساتھ ساتھ اس فون کی مزید تصاویر بھی چین کے سوشل میڈیا فورمز میں سامنے آئی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آفیشل ویب سائٹ پر واقعی نوکیا 8 کی تصویر ہی پوسٹ ہوئی تھی۔

فوٹو بشکریہ Baidu
فوٹو بشکریہ Baidu

روایتی اسمارٹ فون ڈیزائن کے حامل اس فون میں بیزل موجود ہے جبکہ ہوم بٹن پر ہی فنگر پرنٹ سنسر بھی دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ Baidu
فوٹو بشکریہ Baidu

اس کے بیک پر کارل زیسسز برانڈ کا ڈوئل لینس کیمرہ موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم بھی اس میںموجود ہوگا۔

اس کا ڈیزائن تو نوکیا سکس سے ملتا جلتا ہے مگر چونکہ یہ فلیگ شپ فون ہے لہذا اس میں ڈوئل رئیر کیمرہ موجود ہے جبکہ ہارڈوئیر کے لحاظ سے یہ گلیکسی ایس ایٹ کے برابر سمجھا جاسکتا ہے۔

ٹو کے ڈسپلے، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر اور سکس جی بی ریم۔

31 جولائی کو ممکنہ طور پر متعارف کرائے جانے فون کی قیمت نوکیا سکس سے تو زیادہ ہوگی مگر یہ گلیکسی ایس ایٹ، گلیکسی نوٹ ایٹ اور آئی فون ایٹ کے مقابلے میں کافی سستا ہوگا۔

اور نوکیا کو توقع ہے کہ اس کے برانڈ کا نام لوگوں کو دیگر کمپنیوں کی بجائے اسے ترجیح دینے کے لیے مجبور کرے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں