چھ ماہ میں 20 ارب ڈالرز سے زائد کمانے والا شخص

اپ ڈیٹ 24 جولائ 2017
مارک زکربرگ — اے ایف پی فائل فوٹو
مارک زکربرگ — اے ایف پی فائل فوٹو

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں، مگر چھ ماہ کے دوران 20 ارب ڈالرز سے زائد کمانا بچوں کا کھیل نہیں۔

جی ہاں مارک زکرگ برگ 2017 کے اولین چھ ماہ کے دوران 20.1 ارب ڈالرز (21 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کما چکے ہیں۔

بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق مارک زکربرگ نے رواں سال حیران کن حد تک اپنے اثاثوں کو بڑھایا ہے۔

مزید پڑھیں : مارک زکربرگ کے بارے میں دلچسپ انکشاف

اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 70.1 ارب ڈالرز ہیں اور وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔

رواں سال ان کی اتنی زیادہ آمدنی کا راز بہت سادہ ہے اور وہ ہے، اپنے اثاثوں کو فیس بک کے ساتھ منسلک کرنا، جو اس سال کے دوران منافع کمانے میں کافی زبردست ثابت ہوئی ہے۔

مارک زکربرگ کی تمام تر آمدنی فیس بک کے شیئرز کی بدولت ہیں، یعنی 67.6 ارب ڈالرز ان کے اکاﺅنٹس میں فیس بک اسٹاک کی وجہ سے پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : چند افراد دنیا کی آدھی آبادی کی دولت کے مالک

اور اس سال فیس بک کے حصص کی مالیت میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے جس نے مارک زکربرگ کی آمدنی کو پاکستانی بجٹ (47 کھرب 50 ارب روپے)کے نصف کے قریب پہنچا دیا ہے۔

خیال رہے کہ مارک زکربرگ نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر اپنے اثاثے فلاحی مقاصد کے لیے صرف کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جن کی کل مالیت 45 ارب ڈالرز بنتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں