انگلینڈ ہاری بازی جیت کر نیا عالمی چیمپیئن بن گیا

24 جولائ 2017

آنیا شربسول کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 228 رنز بنائے، نٹالی سیور 51 اور سارہ ٹیلر 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں، جھولن گوسوامی نے تین وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارتی ایک موقع پر تین وکٹ کے نقصان پر 191 رنز بنا کر ہدف کی جانب سے کامیابی گامزن تھی کہ شربسول کی باؤلنگ پر آمد ہوئی اور انہوں نے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہش کرتے ہوئے 219 رنز پر پوری ٹیم کو ٹھکانے لگا دیا اور اپنی ٹیم کو عالمی چیمپیئن بنوا دیا۔

فاتح عالم انگلش ٹیم کی کھلاڑی کیتھرین برنٹ سیلفی لیتے ہوئے— فوٹو: اے پی

انگلینڈ کی جانب سے اسٹیفنی ٹیلر اور نٹالی سیور نے چوتھی وکٹ کیلئے 83 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا تھا— فوٹو: اے پی

انگلینڈ کی جانب سے نٹالی سیور 51 رنز بنا کر سب سے کامیاب کھلاڑی رہیں— فوٹو: اے ایف پی

بھارت کی جانب سے جھولن گوسوامی تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہیں— فوٹو: اے پی

بھارتی کرکٹر سشما ورما کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے پی

بھارتی کرکٹر پونم روت 86 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہیں لیکن ان کی یہ کاوش بھارت کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی— فوٹو: اے ایف پی

بھارت کی آخری وکٹ حاصل کرنے کے بعد انگلش ٹیم فتح کا جشن منا رہی ہے— فوٹو: اے پی

میچ کی ہیرو آنیا شرب سول نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں— فوٹو: اے پی

ناقابل یقین شکست پر مایوس بھارت کی ویمنز کرکٹرز رو رہی ہیں— فوٹو: اے پی

ویمنز کرکٹ کی عالمی چیمپیئن انگلینڈ کی ٹیم کا عالمی کپ کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی